دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں دو سالہ بچی کا قتل ، ملزم گرفتار

ماموں نے بھانی کی دو سالہ بچی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

لاہور میں دو سالہ بچی کا قتل ،،، ماموں نے بھانجی کی بیٹی کو ذبح کر کے جان لے لی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اہلخانہ کے مطابق کوئی رنجش نہ تھی ،،، نہیں معلوم ،، ملزم نے ایسا کیوں کیا ؟

لاہور کے اندرون بھاٹی گیٹ میں ماموں نے بھانی کی دو سالہ بچی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔

کوچہ رنگریزہ کی رہائشی خاتون تین سال قبل طلاق لیکر والدین کے گھر مقیم تھی

لواحقین کے مطابق ملزم کی بچی یا اسکی والدہ سے کوئی رنجش نہ تھی ۔

چند روز قبل اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جسکے بعد سے اس نے کام پر جانا چھوڑ رکھا تھا۔

وقوعہ کے وقت ملزم گھر پر اکیلا تھا کہ اچانک بچی کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا
بچی نیچے گئی ہے

کچھ دیر بعد ہی شور کی آواز آنے لگ گئی جب تک گھر والے سب پہنچے ہیں تو اس نے بچی کا گلا کاٹ دیا

پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی

ملزم کو گرفتار کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

About The Author