جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو ہزار اکیس: قتل،راہزنی دیگر وارداتوں کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

لاہور پولیس کے دعوے پورے نہ ہوئے،، شہر میں جرائم کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے

لاہور پولیس کے دعوے پورے نہ ہوئے،، شہر میں جرائم کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے

دو ہزار اکیس کے دوران قتل، ڈکیتی

اقدام قتل اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں کی شرح میں ستاون فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

کہیں قتل تو کہیں شہریوں سے لوٹ مار،، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں کامیاب نہ ہوئی

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں دو ہزار بیس کی نسبت دو ہزار اکیس میں ستر ہزار کیسز زیادہ رجسٹرڈ ہوئے

گزشتہ سال کے دوران شہر کے چوراسی تھانوں میں مجموعی طور پر دو لاکھ تین ہزار چار سو باون کیسز رپورٹ ہوئے

جبکہ دو ہزار بیس میں یہ تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار بائیس تھی

شہر میں دو ہزار اکیس کے دوران چار سو بتیس، جبکہ دو ہزار بیس میں چارسو ستائیس افراد قتل ہوئے تھے

دو ہزار اکیس میں ڈکیتی مزاحمت پر تیس شہریوں کی جان لے لی گئی، ڈکیتیوں کے ایک سو

اکتیس اور رابری کے نو ہزار تین سو آٹھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے
دو ہزار بیس میں ڈکیتی مزاحمت پر پچیس قتل

ایک سو آٹھ ڈکیتیاں اور رابری کی تین ہزار تیس سو ساٹھ وارداتیں رپورٹ ہوئی تھی

ترجمان پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ستمبر دو ہزار اکیس کے بعد سنگین نوعیت کے جرائم میں چوالیس فیصد کمی ہوئی ہے

About The Author