ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے ہتھے چڑھ گیا
ڈائری شاپ کا پروڈکشن یونٹ اصلاح تک بند،454ساشے ممنوعہ گٹکا،15لٹر ملاٹی دودھ تلف
ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت126فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 69ہزارروپے کے جرمانے عائد،106شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے
مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے
فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں برگر،شوارما پوائنٹ اور ہوٹل کی چیکنگ،26ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا۔کارروائی غلہ منڈی روڈ ویلکم چوک بہاولپور میں کی گئی۔صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔
ایکسپائرڈ اشیاء بھی دھوکہ دہی کیلئے اکٹھی رکھی گئی تھی۔کچن میں سیوریج کی کھلی نالیاں بھی پائی گئی۔
فریج میں کھانے کی اشیاء پر مردہ مکھیاں بھی گئی۔غیر معیاری اشیاء کی ترسیل نہیں پونے دیں گے۔
معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔اسی طرح سےبہاولنگر میں ہوٹل کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر7ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پان شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئے ممنوعہ اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے
اورساتھ ہی 454ساشے ممنوعہ گٹکا پائے جانے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں بیکری یونٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پر 7ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پربیکری کو6ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں کریم اور گھی کا سیمپل فیل ہونے پر ڈائری شاپ کے پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا
اورفوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک پائے جانے پر10ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان : پولیس اہلکاران کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ڈولفن فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت۔
ڈی ایس پی بخت نصر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو
تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں
فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غازیگھاٹ میں پیالہ جھیل کو بہتر کرکے جنوبی پنجاب کے سیاحوں کیلئے پرکشش اور جاذب نظر سیاحتی مقام بنایا جائیگا۔کشتی رانی،کیفے ٹیریا،پارک اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم ہوں گی۔
اس سلسلے میں سیکرٹری ٹورازم پنجاب اسد اللہ فیض نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا
اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد،تحصیلدار اعظم گوپانگ،ڈائریکٹر جنرل ٹورازم جنوبی پنجاب رانا طاہر،کنسلٹنٹ ٹورازم صفیح اللہ،ٹورازم آفیسر شیخ اعجاز اور دیگر ماہرین موجود تھے۔ سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔
غازیگھاٹ میں دلکش سیاحتی مقام بنائیں گے۔نجی رقبہ کی خریداری سمیت دیگر ممکنہ اقدامات کریں گے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے سفارشات پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نے کہا کہ غازیگھاٹ میں دریائے سندھ کے کنارے خوبصورت سیاحتی مقام بنے گا جس سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ مظفر گڑھ،ملتان اور فورٹ منرو
جانے والے سیاحوں کیلئے بہتر ٹورسٹ پوائنٹ دیکھنے کو ملے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا،خوبصورت بنانے اور تجاوزات سے پاک بنایا جائے گا،غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،باہمی روابط کو فروغ دے کر عوامی ریلیف کو یقینی بنایا جائے گا،سڑکوں سے تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میٹروپولیٹن کارپوریشن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء ریاض،میونسپل آفیسر خورشید نصیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے
۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ بلاک وائز شہر کو تقسیم کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام تر میونسپل سروسز کی ڈلیوری کوممکن بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ تعمیرات کا ملبہ ہرگز سڑکوں پر نظر نہیں آنا چاہیے،غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،
ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کروائے اور انکی تعمیرات کو فوراً گرا دیا جائے،اس سلسلہ میں کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے اسے سیکٹر یا بلاک میں تقسیم کیا جائے،
بلڈنگ بائی لاز پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے،پارکنگ کے بغیر کسی کو بھی تعمیرات کی اجازت نہ دی جائے،
میونسپل افسران اپنی ایمان دار ٹیم کو ذمہ داریاں سونپیں،مزید سٹاف کو بھی ہائیر کیا جائے،افسران سٹاف سے میٹنگز کریں انہیں ذمہ داریاں تفویض کریں اور ان سے پراگریس بھی
2
لیں۔ذیشان جاوید نے کہا کہ نقشہ جات کی منظوری کا پراسس جلد مکمل کیا جائے،شہر سے تجاوزات کاخاتمہ ہماری ترجیح ہے،بلاک وائز میونسپل سروسز کی فراہمی کو میں خود چیک کروں گا،انہوں نے کہا کہ
عوامی سروسز کا کریڈٹ ہمارے سٹاف کو ضرور ملنا چاہیے،ہمارے اچھے کام نظر آئیں گے تو عوام میں ہمارا اچھا تاثر ابھرے گا،ہمارے اچھے کاموں کو عوام تک پہنچنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ
عوامی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،میونسپل،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ ادارے رابطوں کو منظم بناکر لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں،کوئی بھی کام سرکاری محکموں کے این او سی کے بغیر شروع نہ کرنے دیا جائے،
این او سی کے بغیر کام کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز پر کام کرنے والے سینٹری سٹاف کے مسائل حل کئے جائیں گے،ہر بلاک میں سٹریٹ لائٹس،فراہمی آب،
سیوریج و دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے تمام محکموں کے افسران کو ایک پیچ پر لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں روزانہ کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں منظم پلاننگ سمیت سٹاف کی نئی زمہ داریوں سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت
کچہری سے براہ راست عوام کو ریلیف مل رہا ہے
سرکاری محکموں کے دروازے عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،ہر شہری کو اس کا جائز حق دلایا جائیگا،کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل کمشنر فاروق صادق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،تحصیل دار متعلقہ افسران اور ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ
کھلی کچہریوں کے علاوہ بھی شہری ان سے رابطہ کرسکتے ہیں،ایک چھت تلے سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،دیرینہ مسائل میں اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ
ریونیو افسر و سٹاف پرانے کلچرکو تبدیل کریں،ریونیو سے متعلق کام کو جلد نمٹایا جائے،سرکاری ملازم عوامی خدمت کے پابند ہیں،ہم ریونیو معاملات میں خواتین کے وراثتی حقوق کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر فاروق صادق نے کہا کہ کھلی کچہریاں حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے،ہر ڈویژن،ضلع اور تحصیل سطح پر ہر ماہ کی پہلی اور دوسری تاریخ کو ان کچہریوں سے لاکھوں شہری مستفید ہوتے ہیں
لوگوں کے مسائل اب دنوں میں حل ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات میں تاخیری حربوں کو برداشت نہیں کیا اور اب عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔
کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ یونیورسٹی علاقے کی عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے
اورحکومت پنجاب کے تعاون سے غازی یونیورسٹی میں بزنس انکوبیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.
سنٹر منیجر محمد نوید نے گزشتہ روزوائس چانسلرسے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر تحقیق و کمرشلائزیشن ڈاکٹر محمد علی تارڑ بھی موجود تھے۔منیجرنے بزنس انکوبیشن سنٹر کے کام، افادیت اور مستقبل کی اہمیت کے بارے میں بتایا
اس سنٹر کے ذریعے لوگوں کے کاروبار شروع کرنے اور چلتے ہوئے کاروبار کو مزید فعال بنانے کے لیے تربیتی ورکشاپس اور آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگا۔
خاص طور پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ، بزنس اسٹارٹ اپ اور مقامی کاروبار کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پنجاب لازمی تعلیم قرآن مجید فرقان حمیدترمیمی ایکٹ 2021 کی رو سے آئندہ تعلیمی سیشن-23 2022 سے تمام ادارہ جات کے مسلم طلباء و طالبات کیلئے
گورنمنٹ و نجی ادارہ جات و دینی مدارس ”تعلیمات قرآن مجید فرقان حمید” بطور علیحدہ لازمی مضمون پڑھایا جائے گا
جو کہ کلاس پہلی سے پانچویں تک ناظرہ قرآن پر مشتمل ہو گا اور کلاس چھٹی سے بارہویں تک ترجمہ قرآن مجید فرقان حمیدپر مشتمل ہو گا۔
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے بتایا ہے کہ آئندہ بورڈ کے زیراہتمام نہم/دہم اور گیارہویں /بارہویں کلاس کے
تعلیمی سیشن 2022-23 کی شروعات سے پہلے طالبعلموں کو نہم و گیارہویں کلاس کے مضامین کی کتابیں جون 2022 میں باضابطہ طور پر دستیاب ہوں گی
تاہم اس سلسلے میں مکمل معلومات کی تفصیل ویب سائیٹ pctb.punjab.gov.pk پر دستیاب ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ عوام الناس ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر
حادثات کی شرح کم کرنے میں ٹریفک پولیس کی معاونت کریں. انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر آفس میں فری کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے انہوں نے سوشل ویلفیئر ٹیم انچارج محمد کامران اوردیگر کے
جذبہ کو سراہا. ڈی ایس پی ٹریفک نے ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ سے گریز کیا جائے
اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی استعمال کریں
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ