لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی
، سال دوہزار اکیس کے دوران لاہوریوں نے انتالیس لاکھ تیس ہزاربار ٹریفک قوانین
توڑے،،،، معمولی خلاف ورزیوں پر ایک کروڑ سے زائد وائیلٹرز کو ایجوکیٹ کیا گیا
ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوار سب سے آگے رہے، چھیاسٹھ فیصد چالان موٹرسائیکل سواروں کے کیے گئے
سب سے زیادہ چالان دس لاکھ چھئتر ہزار سے زائد ہیلمٹ نہ پہننے پر کئے گئے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر دو لاکھ نواسی ہزار چالان ٹکٹس جاری کی گئیں۔
سال دوہزار اکیس کے دوران اپلائیڈ فار وییکلز کے پچہتر ہزار چالان کیے گئے ،،،،لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر بہترہزار جبکہ موبائل فون وائیلشن پرچھہتر ہزار ٹکٹس جاری ہوئے ۔
اوور سپیڈنگ پر دس ہزار، ٹریفک سگنلز وائیلیشن پراٹھاون ہزار اور لاپرواہی میں ڈرائیونگ
پر پچیس ہزار ٹکٹس جاری ہوئے۔
سرکل انچارج مال روڈ (جب سے جرمانہ بڑھا ہے قوانین کی وائیلیشن کم ہوئی ہے )
اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر تیرہ ہزار چار سو چالیس چالان کیے گئے ہیں،، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بیس ہزار، ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر تریپن ہزار چالان ٹکٹس جاری ہوئے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،