نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد عظیم شیخ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیاانہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابدحسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ،مختلف بیرکس اور بلاکس کا معائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل دریافت کیے انہوں اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو چیک کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث ایک حوالاتی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،وسائل کم اور مسائل زیادہ ہونے سے ہم بے شمار مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں

حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ہمیں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے چھوٹے خاندان کو پروان چڑھانا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،خطیب اوقاف محمد عمر فاروقی،قاری جمال عبدالناصر

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد ظفر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت سے صحت مند خاندان کی تشکیل میں مدد مل رہی ہے،ہم نے اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وترتیب کرنا ہے،بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ ضرور پلایا جائے

اور انہیں صحت مند و توانا بنانے کیلئے تمام تر لوازمات سے بھرپور خوراک دینا بھی والدین کی زمہ داری ہے،یہ اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنا کنبہ چھوٹا رکھیں،بچوں کو ان کے مکمل حقوق دیں،ان کی ضروریات کا خیال رکھیں،انہوں نے کہا کہ

محکمہ بہبود آبادی پاپولیشن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے،اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کرنا ہوگا،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں محکمہ بہبود آبادی کو مزید اختیارات ملیں گے،پاپولیشن کے افسران،سٹاف اور الائیڈ محکمے بہبود آبادی کے پیغام کو عوام تک پہچائیں،

شہری بھی اس حوالے سے حکومت کا ساتھ دیں تو ہمارے بیشتر مسائل کم آبادی کی بدولت حل ہوسکتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ کی ترقیاتی سکیم اور دیگرمعاملات پر بھی غور کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان مہمان نواز لوگوں کا خطہ ہے

اس علاقہ میں گزشتہ چند سالوں میں سیاحت کوبہت فروغ ملاہے انہوں نے یہ بات کراس روٹ بائکرز کلب انٹرنیشنل ریلی کے شرکاء کی دعوت کے موقع پر کہی.

انہوں نے کلب کے سربراہ مکرم خان ترین کو ایران کے دورہ کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

بین الاقوامی سیاحت کے فروغ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثرمزید بہتر ہوگا.

قبل ازیں کراس روٹ بائیکرز ریلی کے ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب کے ممبران ہمایوں ظفر جسکانی، پروفیسر شعیب رضا،

حاجی عبداللہ، محمد اسلم، عطاء الرحمن گورمانی، ملک عدیل، و دیگر نے پر تپاک استقبال کیا۔

ایران جانے والی ریلی بارہ پاکستانی بائیکرز پر مشتمل تھی جس کی سربراہی کراس روٹ بائکرز کلب کے چیئر مین مکرم خان ترین کر رہے تھے.

کراس روٹ بائیکرز نے ریسکیو 1122کے دفتر میں ڈاکٹر نئیر اور کاشف ممتاز بخاری سے ملاقات کی.

مکرم خان ترین نے پودا لگایا. اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ عوام کو مثبت اور صحتمندانہ تفریح فراہم کرنے کیلئے جلد پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیاجائے گا

جس کیلئے پی ایچ اے کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے. تعلیمی اداروں، نرسریز اوردیگر محکموں کے بھی سٹالز ہوں گے.

یہ بات انہوں نے خیابان سرور کے مختلف پارکس کی بہتری کا جائزہ لیتے ہوئے کہی. اس موقع پر پی ایچ اے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے.

مشیر وزیر اعلیٰ نے شہر کے معائنہ کے دوران بلاک اے میں موجود پارک،منی مارکیٹ اور نیشنل بنک سے ملحقہ پارک کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا.

انہوں نے نئے پارکس کا کام جلد مکمل کرکے عوام کیلئے کھولنے کی ہدایت کی.

چیئرمین محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے کو پھولوں کی نمائش کے انعقاد کا بھی ٹاسک دے دیا انہوں نے کہاکہ

موسم بہتر ہونے پر گرینڈ فلاور شو کا انعقاد کرایا جائیگا. پھولوں کی نمائش سے پودوں کی نگہداشت کا بیدار ہوگا اور عوام کو صحت مندانہ سرگرمی ملے گی.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں رینجرز ہیڈکوارٹر کے افسران/ملازمین اور پٹرولیم سروسز سے منسلکہ ورکرز کو

فسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر ربنواز نے گزشتہ روز رینجرز، افسران و ملازمین اور سلطانیہ سپر سٹور

پتافی پیٹرولیم،یونائٹڈ گورمانی فلنگ سٹیشن،محمد پیٹرولیم سروس،ارفع رحمان،دستی پیٹرولیم،کوالٹی گورمانی پیٹرولیم اور انڈس فلنگ سٹیشنز کے ورکرز کو

سول ڈیفنس بیسک جنرل/فائر فائٹنگ سے متعلق آگاہی دی اس موقع پر انسٹرکٹر عمران مہدی نے آگ بجھانے کے آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا اہم کردار ہے

رہنمائی کیلئے مثبت تنقید کو بھی سراہتے ہیں انہوں نے یہ بات پنجاب نیوز نیٹ ورک کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پی این این کی انتظامیہ اور مقامی ٹیم بیورو چیف سجاد خان چنوں،نمائندہ عثمان خان بغلانی اور دیگر کو بھی مبارک باد دی۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پی این این نے کم وقت میں جگہ بنائی ہے جلد یہ ملکی سطح کا مقبول چینل بن جائیگا۔

پی این این کی پوری ٹیم محنتی ہے۔سالگرہ کی تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی محمد لطیف پتافی،ضلعی چیئرمین انسانی حقوق عامر عبداللہ مستوئی،ملک محبوب ثاقب،

ایکسئین پاک ڈبلیو ڈی شاہد احمد احمدانی،ڈی ایس پی ریحان الرسول،انسپکٹر رانا محمد اقبال، محبوب حسین،سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

محکمہ یوتھ افیئرزو سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام رستم پاکستان دنگل انعام بٹ نے جیت لیا انہوں نے انٹرنیشنل ریسلر معصب خان نیازی کو چت کیا عدنان ٹائراں والا نے عمیر پہلوان، مالو پہلوان لاہوریئے نے ماجد داد پوتا کو ہرایا کلو پہلوان نے

مقامی پہلوان کو چت کیانومی پہلوان گوجرانوالیا اور عمران مکو، ماما پہلوان لاہور اور واجد دستی کی کشتیاں برابر رہیں وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے انعام بٹ ودیگر پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

دنگل میں جاندار مقابلے ہوئے جس سے عوام لطف اندوز ہوئے ہیں،شائقین نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرکے گواہی دیدی کہ سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے بھی کامیاب پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ا ور مستقبل میں ایسے ایونٹس کراتے رہیں گے

تونسہ شریف اور گردونواح سے فن پہلوانی کے35ہزار سے زائدشائقین نے دنگل دیکھا

شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم تونسہ شریف شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا

مہمان خصوصی سردار عمر خان بزدار اور ڈی سی ڈی جی خان ذیشان جاوید نے پہلوانوں کو انعامات اور گرز دیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا اہم کردار ہے،

رہنمائی کیلئے مثبت تنقید کو بھی سراہتے ہیں انہوں نے یہ بات پنجاب نیوز نیٹ ورک کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پی این این کی انتظامیہ اور مقامی ٹیم بیورو چیف سجاد خان چنوں،نمائندہ عثمان خان بغلانی اور دیگر کو بھی مبارک باد دی۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پی این این نے کم وقت میں جگہ بنائی ہے جلد یہ ملکی سطح کا مقبول چینل بن جائیگا۔

پی این این کی پوری ٹیم محنتی ہے۔سالگرہ کی تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی محمد لطیف پتافی،ضلعی چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل عامر عبداللہ مستوئی،

ملک محبوب ثاقب،ایکسئین پاک ڈبلیو ڈی شاہد احمد احمدانی،ڈی ایس پی ریحان الرسول،

انسپکٹر رانا محمد اقبال، محبوب حسین،سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ یوتھ افیئرزو سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام رستم پاکستان دنگل انعام بٹ نے جیت لیا انہوں نے انٹرنیشنل ریسلر معصب خان نیازی کو چت کیا

عدنان ٹائراں والا نے عمیر پہلوان، مالو پہلوان لاہوریئے نے ماجد داد پوتا کو ہرایا کلو پہلوان نے مقامی پہلوان کو چت کیانومی پہلوان گوجرانوالیا

اور عمران مکو، ماما پہلوان لاہور اور واجد دستی کی کشتیاں برابر رہیں وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے انعام بٹ ودیگر پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

دنگل میں جاندار مقابلے ہوئے جس سے عوام لطف اندوز ہوئے ہیں،شائقین نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرکے گواہی دیدی کہ

سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے بھی کامیاب پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ا ور مستقبل میں ایسے ایونٹس کراتے رہیں گے

تونسہ شریف اور گردونواح سے فن پہلوانی کے35ہزار سے زائدشائقین نے دنگل دیکھا شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم تونسہ شریف شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا

مہمان خصوصی سردار عمر خان بزدار اور ڈی سی ڈی جی خان ذیشان جاوید نے پہلوانوں کو انعامات اور گرز دیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ گدائی پولیس نے سال نو کی آمد کے حوالے سے شراب کشید کاری کی گئی 210 لیٹر لہن

جبکہ 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر شراب کشید کار اور شراب فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے

اسی سلسلے میں مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی محمد ندیم حیدر اور تفتیشی آفیسر محمد یوسف معہ ٹیم نے نزد مانکا کینال ریڈ کیا

تو پولیس کو آتا دیکھ کر شراب کشید کار محمد عمران اور پرویز بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ وہاں پر فروخت کی غرض سے کشید کی گئی

شراب 120 لیٹر اور لہن 210 لیٹر اور سامان کشید کار قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

ایس ایچ او محمد ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے

اور ایسے معاشرے کے ناسوروں کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان:

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم کی کمان میں سال نو کی آمد پر پولیس تھانہ شاہ صدر دین کی شراب فروش کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار، 40 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے شراب فروش عبدالخالق ولد اللہ ڈیوایا قوم سیکھانی سکنہ چاہ حمید والا موضع مرہٹہ جو کہ شراب فروخت کرتا ہے کے

خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ شاہ صدر دین میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین کا کہنا تھا کہ ہم ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم کی سپرویژن کے مطابق سال نو کی آمد پر

سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او محمد علی وسیم کا تھانہ درخواست جمال خان اور تھانہ کوٹ چھٹہ کا سرپرائز وزٹ۔

دوران وزٹ ڈی پی او محمد علی وسیم نے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل بروقت میرٹ پر حل کیے جائیں۔

تھانے میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ رویہ شائستہ رکھا جائے۔ڈی پی او

تھانہ کی صفائی ستھرائی، اسلحہ کی خبر گیری ،ریکارڈ اور حوالات کو چیک کیا اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ناکہ بندی کے دوران SOP پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او

تمام آفیسران عوام کو انصاف کی فراہمی کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں۔ڈی پی او

ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضلع ڈیرہ غازیخان:

ایڈیشنل ایس پی میر روحل نے تھانہ شاہصدر دین کا وزٹ کیا

دوران وزٹ تھانہ کی حوالات میں نسب کیمروں کا جائزہ لیا ۔ تھانہ کا ریکارڈ ،مال خانہ ، اسلحہ خانہ اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا۔

محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل ایڈیشنل ایس پی کو آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل ایس پی نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا

اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی آفیسران کے ہمراہ میٹنگ کی اور ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ

مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں

اور ان کے ساتھ انتہائی شائستگی کے ساتھ پیش آئیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author