دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قائد اعظم نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پندرہ سالہ حائقہ حسن نے جیت لی

مردوں کے مقابلوں میں فہد خواجہ پہلی مرتبہ نیشنل چمپئن بن گئے

ستاون ویں قائد اعظم نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پندرہ سالہ حائقہ حسن نے جیت لی

فائنل میں پینتالیس سالہ ساوتھ ایشین گیمز میڈلسٹ راحیلہ کاشف کو تین ایک سے شکست ہوئی،

مردوں کے مقابلوں میں فہد خواجہ پہلی مرتبہ نیشنل چمپئن بن گئے

فٹنس، حاضر دماغی اور پھرتی کے اس تیز ترین کھیل میں پندرہ سالہ حائقہ حسن نے بازی مار لی

قائد اعظم نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے حتمی معرکے میں آرمی کی نمائندگی کرنیوالی

جونئیر ٹیبل ٹینس پلئیر نے تجربہ کار راحیلہ کاشف کو تین ایک سے زیر کیا،، دو بچوں کی ماں راحیلہ کاشف سابق قومی چمپئن کے ساتھ ساوتھ ایشین گیمز میڈلسٹ بھی ہیں

 راحیلہ کاشف، حائقہ حسن، صبح میں فیملی کو ٹائم دیتی ہوں اور شام میں ٹریننگ، مجھے بہت

اچھا لگ رہا ہے میں نے اپنے سے بڑی اور تجربہ کار کھلاڑی کو ہرایا وہ لیجنڈ ہیں

مردوں کے سنگل مقابلوں میں دو سگے بھائی آمنے سامنے آئے، سنسنی خیز مقابلے کے بعد

اکیس سالہ فہد خواجہ سترہ سالہ امم خواجہ کو چار دو سے شکست دیکر پہلی بار قومی چمپئن ٹھہرے

فہد خواجہ ،،، قومی ٹیبل ٹینس چمپئن،،،، "بھائی کے ساتھ میچ تھا تھوڑا عجیب لگ رہا ہے اور خوشی بھی تھی یہ ہسٹری ہے،،، ہم دونوں آپس میں ٹریننگ بھی کرتے ہیں”

چمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے رنرز اپ اور ونرز کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے

About The Author