نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: جام پور

بدنام زمانہ 8 رکنی موٹر سائیکل ڈکیت تیمور مستوئی گینگ کا سرغنہ تیمور اپنے سرکردہ ساتھیوں سمیت دھر لیا گیا۔

پولیس ٹیم تھانہ سٹی جام پور کی کاوشوں سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 10 لاکھ 23 ہزار اور 25 عدد موٹر سائیکل کی ریکارڈ ریکوری۔

8 رکنی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے ممبرز پولیس کو ڈکیتی، رابری ، موٹر سائیکل سنیچنگ جیسی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 7 عدد پسٹل اور 1 کلاشنکوف برآمد۔

پولیس کی جانب سے 54 مقدمات کے مدعیان کو ریکور شدہ موٹر سائیکل اور نقد رقم تقسیم

ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں جام پور میں موٹر سائیکل سنیچر گینگز کے خلاف ایک خصوصی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس ٹاسک کے لیئے ڈی پی او راجن پور کی جانب سے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس کی سربراہی ایس ڈی ہی او جام پور حافظ فرید کر رہے تھے

ٹیم میں ایس ایچ او سٹی جام پور محمد رضوان اور اے ایس آئی شکیل دریشک اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ ٹیم کی شب و روز کی انتھک کاوشوں سے راجن پور اور دیگر اضلاع میں موٹر سائیکل ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا 8 رکنی گینگ ٹریس کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے 8 رکنی گینگ کی گرفتاری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے جن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور دیگر ذرائع شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے گینگ سے 10 لاکھ 23 ہزار روپے اور 25 عدد موٹر سائیکلز کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔ برآمد کی جانے والی رقم اور موٹر سائیکل 54 مقدمات کے مدعیان میں تقسیم کی گئی۔

پولیس نے ملزمان تیمور ولد ظفر ، محمد اسماعیل ولد محمد یوسف ، سیف اللہ ولد طالب ، شہزاد ولد خلیل ، آصف ولد منظور ، عادل ولد محمد اکرم ، کاشف ولد نذیر ، اور میر باز کو گرفتار کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور محمد افضل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل سنیچر گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل تھانہ سٹی راجن پور ٹیم کی جانب سے گینگ ٹریس کر کے لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔ بین الاضلاعی گینگز کی گرفتاری سے علاقوں میں وارداتوں مین واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

راجن پور پولیس جرائم کا قلع قمع کرنے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔

راجن پور پولیس فورس کے جوان پروفیشنل فورس کا حصہ ہیں جن میں ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس بڑی کاروائی پر ایس ڈی پی او جام پور ، ایس ایچ جام پور سٹی اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر احمد اعجاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ سوشل سیکیورٹی لیبر کو حکومتی ہدایات کے مطابق

سہولیات فراہم کرے۔چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اورباﺅنڈ لیبر کرانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ

تمام بھٹہ مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔چائلڈ لیبر کرانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر منیجر ایمپلائمنٹ ایکسچینج میاں جہانگیر،ڈی ایس پی محمد ریاض،ڈسٹرکٹ اٹارنی راجن پور،ڈی او تعلیم ملک حمید،منیجر صنعت زار نادیہ نواز

نمائندہ شوگر مل ،سوشل سیکیورٹی آفیسرکے علاوہ صدر بھٹہ ایسوسی ایشن راجن پور نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور

سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک کی زیر صدارت کویڈ 19ویکسی نیشن مہم RED(Reach every Door)فیز ٹو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

کویڈ 19ویکسی نیشن ریڈ کمپین فیز ٹو کے دوران کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو فوری طور پر نوٹس میں لایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ12سال سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد ضلع راجن پور میں کورونا ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے۔

سی ای او صحت ڈاکٹر ملک محمد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کا ٹارگٹ ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔۔

کورونا ویکسی نیشن فیز ٹو کی مہم 31دسمبر تک جاری رہے گی۔ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور بھر پور انداز سے کام کر رہی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: جام پور

ممبر پنجاب بار کونسل میاں عمران اکرم بودلہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی

اور اس موقع پرراجن پور۔جام پور میں جوڈیشنل کمپلیکس کے قیام کے علاوہ وکلاء کالونی کا بھی مطالبہ کیا

جوکہ چیف جسٹس نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اظہار کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کا ڈپٹی کمشنر راجن پور احمرنائیک کے ہمراہ پارکو پائپ لائن روٹ کا وزٹ

وزٹ کے دوران پارکو پائپ لائن روٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سال 2020 کی نسبت 2021 میں پارکو تیل چوری کی وارداتوں میں 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے ہمراہ پارکو پائپ لائن روٹ کا وزٹ کیا گیا

وزٹ کے دوران روٹ پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پارکو انتظامیہ کی جانب سے ڈی پی او راجن پور کو بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پارکو پائپ لائن روٹس کی حفاظت کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر پارکو انتظامیہ کے ہمراہ موثر گشت کی جاتی ہے۔

پولیس کی موثر گشت اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے وجہ سے سال 2020 کی نسبت سال 2021 میں پارکو تیل چوری کے واقعات میں 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سال 2020 میں ضلع بھر میں پارکو تیل چوری کے 23 مقدمات جبکہ سال 2021 میں 9 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور کا مزید کہنا تھا کہ تیل چوری کی وارداتوں میں واضع کمی

پولیس کی موثر گشت اور پارکو پائپ لائن روٹس پر پولیس کے سرچ آپریشنز ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

نئے سال کی آمد کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔ ڈی پی او راجن پور

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پورکے مطابق سال نو اور نیو ایئر نائیٹ کے موقع پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔

ضلع بھر میں تمام مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی موبائلز گشت کناں رہیں گی۔ بازاروں ،پارکس اور دیگر پبلک مقامات پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جائیں گے۔

ضلع بھر میں آتش گیر مادہ بنانے ، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ نیو ایئر نائٹ پر ون وہیلنگ ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔

زہریلی شراب کی تیاری ، خرید و فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

نیو ایئر نائٹ پر موٹر سائیکل ، گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف

سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سڑکیں بلاک کرنے والے ،ہلڑ بازی کرنے والے اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

ڈی پی او راجن پور کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ نا بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف پولیس کو 15 پر اطلاع دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پور شریف

جےیو پی نوارانی گروپ پنجاب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اختر اخترنورانی کی دارالافتاء ڈی جی خان آمد جمعیت علماء اسلام کے راہنما

سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر سے اظہار تعزیت اور اس موقع پر انکے ساتھ دیگر علماء قاضی جمیل احمد صدر راجن پور علامہ عبد الغفور سیفی مولانا محمد عثمان گوندل نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

تمام مسالک متحد ھوکر ختم نبوت کا جھنڈا اٹھائیں اورایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے خدا بخش نتھوکہ کیخلاف احتجاج بلندکریں عدالتی احکامات کے برعکس خدابخش نتھوکہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کو فی الفور واپس کرنے کا مطالبہ کر تے ھیں ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ

جمعہ 31 دسمبر تین بجے دن تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کی پریس کلب ڈی جی خان میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ھے جسمیں شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا صاحب آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرینگے

تمام ضلعی قائدین وکلاء تاجرصحافی تنظیموں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ھیں ڈاکٹر جاوید اخترنورانی نے مزید زور دیکر کہا کہ جب تک حکومت پاکستان نتھوکہ کےفیصلے کو واپس نھیں لے لیتی تب تک احتجاج جاری رھے گا

آخر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی اور مولانا قاری جمال عبدالناصر کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کی اس موقع پر

غلام حیدر خان چنگوانی حاجی محمد حسین فریدی سردار سیف اللہ خان گورمانی مولانا امان اللہ چشتی ڈویژنل مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اقبال و دیگر علماء کرام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ

آئین و قانون کے بغیر ایک شخص کو عدالتی فیصلے کو نظر انداز کر کے چور دروازے سے مسلمانوں کے سروں پر ایک بار پھر مسلط کرنے کا کھیل انتہائی افسوس ناک ھے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں

اور قانون اور عدالتی فیصلہ کو پاؤں تلے روند کر ایک قادیانی سے ایگریمنٹ کرنا وطن عزیز کے ساتھ زیادتی ہے

جس کیوجہ سے پوری قوم کو بھی اذیت ناک صورتحال سے دوچار کیا جا رہا ہے اس صورت حال کے پیش نظر ھم حکومت پاکستان سےمطالبہ کرتے ھیں کہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جذبات کا احترام کرے

اور خدابخش نتھوکہ کو برطرف کرےانہوں نے مزید کہا کہ حکومت جب تک اس اسلام اور آئین پاکستان کے دشمن خدا بخش نتھوکہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا

ہم ہر فورم پر احتجاج کریں گے اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے

عقیدہ ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پریس کانفرنس میں دیگرمسالک کے علاوہ بریلوی، دیوبندی علماء کثیر تعداد میں شریک تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: فاضل پور

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راجن پور کے مطابق سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

سردار عزیزالرحمن خان دریشک اور سردار محمد یوسف خان دریشک کی چیئرمین ضلع کونسل راجن پور سردار عبدالعزیز المعروف سردار جگن خان دریشک سے

دریشک ہائوس راجن پور میں ملاقات ضلع راجن پور کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اورپاکستان مسلم لیگ ن کو ضلع بھر میں مضبوط جماعت بنانے کا عزم

کارکنوں اور ورکروں سے رابطہ مہم تیز کرنے کی حکمت عملی پربھی غور

اورمتوقع بلدیاتی الیکشن کےلئے لائحہ عمل ترتیب دینے پر بھی اتفاق اور گفتگو کی گئی

About The Author