مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

420لٹر ملاوٹی دودھ،1ہزارلٹرآرسینک ملا پانی،30کلو مضرصحت مٹھائی، 20کلو ایکسپائرڈ بسکٹ اور چائے کی پتی تلف،

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ سمیت269فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ 52ہزارروپے کے جرمانے عائد،192شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 30دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات مظفرگڑھ میں420لٹر ملاوٹی دودھ پائے جانے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ ایکسپائرڈاشیاء اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرملک شاپ،چکن شاپ اور بیکری یونٹ کو22ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں جنرل سٹور اور کریانہ سٹور کو 7ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں بیکری،ملک شاپس،تکہ شاپ کریانہ سٹورکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر28ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا

اور 20کلو ایکسپائرڈ بسکٹ اور چائے کی پتی پائے جانے پر موقع پر ہی تلف کردی گی۔اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے چکن شاپ، بیکری اورفوڈپوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 17ہزار روپے جرمانہ کردیا

اور واٹر فلٹر پلانٹ میں آرسینک ملا پانی پائے جانے پر 1ہزار لٹر پانی موقع پر ہی تلف کردیا۔اسی طرح سےبہاولنگر میں فش پوائنٹ اورجنرل سٹور کو ناقص اشیاء کی فروخت پر پر 9ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ

رحیم یار خان میں بیکریز کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 69ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

اور 30کلو مضر صحت مٹھائی پائے جانے پر موقع پر ہی تلف کردی گئی۔معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری وزٹ کے دوران دی گئی

ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیاکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دربار حضرت سخی سرور پر لنگر خانہ فوری شروع کرنے،بارتھی اور فاضلہ میں لنگر خانہ کے معاملات کی نگرانی کیلئے

کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔سٹی بس ٹرمینل کے معاملات میں بہتری اور شفافیت کیلئے ٹرانسپورٹرز کی کونسل قائم کی جائے گی۔پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سے نئے پارکس قائم کرنے کے ساتھ پہلے سے موجود پارکس کو بہتر کیا جائیگا۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر مانکا کینال،گرین بلیٹس اور شجرکاری کو فوکس کیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ 50 سال سے زائد کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے سیاحتی مقام فورٹ منرو کی ماسٹر پلاننگ کی جائے گی۔

کمشنر نے پبلک ہیلتھ کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر اور دستاویزات میں اوور رائٹنگ کے الزامات پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ شعیب کے خلاف تحقیات کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ایس ای پبلک ہیلتھ اور اے ڈی سی آر پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

محمد عدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناقص کارکردگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

اختیارات واپس لینے کے ساتھ علاقے تبدیل کئے جاسکتے ہیں،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے.اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،اظفر ضیاء،احمر نائیک،سید موسی رضا اور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ

چاروں اضلاع میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں دو،دو کریانہ سٹور رجسٹرڈ اور ہر تحصیل میں کریانہ اور کھاد کے دو،دو شاپس کو ماڈل میں تبدیل کرکے معلوماتی بینرز آویزاں کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی ترسیل روکی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بھی مانیٹرنگ کی جائے۔کسی کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اختیارات واپس لینے کے ساتھ مجسٹریٹ کے علاقے تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ہر ماہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کے نرخ متعین کئے جائیں اور ہر یکم سے نئے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرایا جائے۔

تاجروں کی معاونت سے ایک ہی کلرسکیم اور سائز کے نرخ نامے آویزاں کرائے جائیں۔

احساس راشن کی رجسٹریشن کیلئے نیشنل بنک میں کاونٹرز مخصوص کئے جائیں۔

کورونا ویکسی نیشن میں رینکنگ کی بہتری کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے۔اجلاس میں انسداد سموگ،ڈینگی مہم اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں زیر التوا جمعبندی کی تکمیل کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

عدم تکمیل پر ریونیو افسران کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس میں وارننگ دے دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

زیر التوا جمعبندی ہر صورت 31 جنوری تک مکمل کرلی جائیں۔ریونیو آفیسر اور پٹواری روائتی بے حسی ختم کریں۔

پٹوار سرکل تک نئے دیہی مرکز مال فنکشنل کرائے جائیں۔قانونگوئی سرکل تک کے دیہی مرکز مال میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈومیسائل کا عمل آسان بنایا جائے۔

تعلیمی اداروں میں کاؤنٹر قائم کرنے کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ڈومیسائل کے غیر ضروری تاخیر اور اعتراضات نہ لگائے جائے۔

شہر اور قصبات میں ڈومیسائل کے اجراء کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ایک سال سے زیر التوا جوڈیشیل کیسز فوری نمٹائے جائیں۔ ڈیجیٹل گرداوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

پٹواری اور ریونیو افسران موقع پر جاکر آن لائن گرداوری کا عمل مکمل کریں۔

اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،احمر نائیک،اظفر ضیاء،سید موسی رضا کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور

اے سی آر محمد صفات اللہ اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف خان کی ہدایت پر ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ریجن بھر کے انچارج پٹرولنگ پوسٹس کو خصوصی ٹاسک دے دیا

.پی آر او عامر محمود کے مراسلہ کے مطابق ریجن بھر میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، شراب ومنشیات فروشی اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو حوالات میں بند کیا جائے گا.

ایس پی نے کہاکہ زہریلی شراب نشہ آور اشیاء کی نقل وحمل پرسخت کاروائی کی جائے اور سڑکیں بلاک کرنے، فیمیلیزسے چھیڑ چھاڑ،ون ویلنگ، سلنسر نکال کر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے

سیف ہائی ویز سلوگن کے تحت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے.

ہمانصیب نے کہا کہ دھند اور سردی کے موسم میں رات کے اوقات میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں

بلیک سپاٹ کی کڑی نگرانی کریں ٹریفک کے بہاؤ کو ہمہ وقت یقینی بنائیں ایس پی نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے ہائی ویز پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے 1124 ہیلپ لائن کا مقصد روڈ یوزرز کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے ضلعی دفتر بہبود ابادی کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفئیر ہمامہدی لغاری اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل کو ختم کررہی ہے۔وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کیلئے

محکمہ کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے علماء،مشائخ،سیاسی نمائندوں اور اثر رسوخ رکھنے والی شخصیات کا تعاون حاصل کیا جائے۔

اس موقع پر ہمامہدی لغاری نے ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی خصوصی ہدایات پر

کمشنر ڈی جی خان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ان ایکشن ہیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سول ہسپتال سخی سرور کی نئی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔

سی ای او ہیلتھ اور ایکسین بلڈنگ نے کمشنر کو نئی بلڈنگ کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔

کمشنرنے سول ہسپتال کی نئی عمارت کے تمام کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیاانہوں نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخی سرور کی عوام کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت کی سہولیات لوگوں کی دہلیز پر فراہم کے لیے سول ہسپتال کا تحفہ دیا۔

فرنیچر سٹاف دیگر کام جنوری 2022 میں مکمل ہو جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسول ہسپتال سخی سرور افتتاح کریں گے۔

سخی سرور سول ہسپتال کی نئی عمارت میں صحت کی تمام سہولیات موجود ہونگی۔

سول ہسپتال سے شہریوں زائرین اور مسافروں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید میونسپل سروسز کی ڈلیوری کیلئے سرگرم،شہر کے مختلف بلاکس دورہ،زیر تعمیر عمارتوں کے نقشہ جات چیک کرنے

غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،میونسپل آفیسر خورشید نصیر کے ہمراہ شہر کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور صفائی و ستھرائی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اس موقع پر کہا کہ عمارتوں کے نقشہ جات منظور کرانے والوں کو تعمیرات کی اجازت دی جائے

اور اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے،انہوں نے کہا کہ صفائی عملے کی حاضریوں کو چیک کیا جائے

شہریوں کو ان کی دہلیز پر ہی ممکنہ میونسپل سروسز فراہم کی جائیں،انہوں نے کہا کہ نقشہ جات میں جدید تقاضوں کو پورا کیا جائے

نقشہ منظوری کے بعد ہی تعمیرات کی اجازت دی جائے،خلاف ورزی کرنے والے مالکان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں

تعمیرات کیسلسلہ میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور نقشہ کی منظوری کے بعد ہی تعمیرات کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیرات میں دیگر عمارتوں کا بھی خیال رکھا جائے کیوں کہ ہمیں اپنے شہریوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جنرل محسن نثار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں لیبر آفیسر محمد صادق،بھٹہ مالکان،سوشل سکیورٹی کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

اسسٹنٹ کمشنر محسن نے کہا کہ مزدوروں سے جبری مشقت لینا اور چائلڈ لیبر کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جا سکتی

حکومت عام شہری کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے اپنے وسائل استعمال میں لا رہی ہے،ہر فرد کو ان کے حقوق ضرور ملنا چاہئیں،انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں،انہیں پوری اجرت دیں

کسی کا حق نہ مارا جائے،مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز ضرور بنوائیں جائیں،اس حوالے سے قانون کے دائرے میں رہ کر معاملات حل کئے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کے ادارے مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں،بھٹہ مالکان ان اداروں کے واجبات ضرور ادا کریں۔

بھٹہ مالکان واجبات کی ادائیگی کے بعد جلد از جلد اپنے ورکروں کا ڈیٹا بھجیں تاکہ

ان کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنائے جا سکیں،افسران اور سٹاف چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے دکانوں، ورکشاپس،کارخانوں،فیکٹریوں کو چیک کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں بچو ں کے لیے نیو ٹر یشن بارے آگاہی سیشن جاری ہیں

نیو ٹر یشن بارے آگاہی وفاقی و صو بائی حکو مت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے،غذائی قلت اور بازاری اشیا ء کے استعمال سے ہمارے بچے مختلف بیماریو ں کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما متاثر ہوتی ہے

اس سلسلے میں سکولوں میں دو دو آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بچو ں اور اساتذہ کو متوازن غذا کے استعمال اور صحت و صفائی سے متعلق ترغیب دی جاتی ہے

گزشتہ روز سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر ان رمدانی (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ) نے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ

وہ باقاعدگی سے صابن سے ہا تھ دھوئیں اور اپنی صحت و صفائی کا خاص خیال رکھیں گھر کا بنا ہو ا کھانا کھائیں اور جنک فوڈ سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو متوازن غذا کے بارے میں بتائیں تاکہ ان کے بچے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں،پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی نمائندہ علینہ مشتاق نے کہا کہ

بچو ں کو چاہیے کہ وہ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیا ء کا استعمال روزانہ کی بنیا د پر کریں

بچے سبزیوں خصو صا سردیو ں میں گاجر کا استعمال کریں، ناشتے میں انڈہ اوردہی ضرور لیں،سبزیوں میں فولاد کیلشم، فو لک ایسڈ وٹامن ایاور سی سے بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں

اس لئے انہیں اپنے کھانے کا حصہ ضرور بنائیں۔ نو شین زہرہ اورمسں رابعہ نے کہا بچو ں کے اند ر پیٹ کے کیڑو ں کی وجہ سے مختلف بیما ریاں جنم لیتی ہیں

جن سے ہمیں بچنا ہے۔ اس موقع پر علینہ مشتاق،شاہ زمان خان،اسحا ق عطا اور ارسلان عباس نے بھی خطاب کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری محکموں میں ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات جاری ہیں.

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس ڈیرہ غازیخان میں صفائی و ستھرائی سمیت ڈینگی کے ممکنہ خدشات کا جائزہ لیاگیا.

اس موقع پر پبلک بلڈنگز کی صفائی اور ڈینگی مچھر کے انسداد کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنایاگیا.

ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر کے مراسلہ کے مطابق انسداد ڈینگی کیلئے آفس میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالاساؤتھ پنجاب شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ لیہ نے جیت لیا

لیہ نے 20-13اور 20-14سے فائنل جیتا،فاضلہ کھچ کی ٹیم رنر اپ رہی، راجن پورنے تیسری اورڈیرہ غازی خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بھائی سردار عمر خان بزدار نے کامیاب ٹیموں میں

انعامات تقسیم کئے، جنوبی پنجاب کا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام تونسہ شریف میں رستم پاکستان دنگل 31دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

لاہور

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام تونسہ شریف میں ہونیوالاساؤتھ پنجاب شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ لیہ نے جیت لیا،

فاضلہ کھچ کی ٹیم رنر اپ رہی، راجن پورنے تیسری اورڈیرہ غٖازی خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، لیہ نے 20-13اور 20-14سے فائنل جیتا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار عمر خان بزدار تھے جنہوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے

کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جا وید چوہان نے ونر ٹیم لیہ اور رنر اپ ٹیم فاضلہ کھچ کو مبارکباد دی ہے،

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرارہے ہیں،

شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جس پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف اسد علی چانڈیہ، اے ایس پی کائنات، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمظفر گڑھ کلیم،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ امتیاز بھٹی،

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرراجن پور حفیظ اور تحصیل سپورٹس افسران ودیگر بھی موجود تھے۔
محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام تونسہ شریف میں

رستم پاکستان دنگل 31دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،رستم پاکستان دنگل میں ورلڈ چیمپئن پہلوان انعام بٹ،

انٹرنیشنل ریسلر معصب خان نیازی اور نامور پہلوان حصہ لیں گے، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ بھی شریک ہوں گے۔

%d bloggers like this: