دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی زیر صدارت پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اجلاس

اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر قائم حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل 23 رکنی کمیٹی اجلاس
کمیٹی میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق ،پیپلزپارٹی کے ارکان شامل

اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے بلدیاتی آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت ، میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال ، مخدوم ہاشم جواں بخت کی اجلاس میں شرکت

جبکہ دیگر ارکان میں پارلیمانی سیکرٹری ساجد بھٹی ،سمیع اللہ خان ،ملک محمد احمد خان

سردار اویس لغاری چوہدری شفق انور، چوہدری ساجد محمود ،رمضان بھٹی، ظفر اقبال سمیت

دیگر ارکان نے بھی شرکت کی اور
اجلاس میں بلدیاتی آرڈیننس کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کمیٹی کو بریفنگ دی

چئیرمین قائمہ کمیٹی سردار فاروق امان اللہ دریشک نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ جو یہ کمیٹی باہمی مشاورت سے طے کرے ُاس میں کسی تبدیلی

کے بغیر ہم اسمبلی میں پیش کریں گے

میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے

جسکہ لیے ہم نیک نیتی کے ساتھ آج مل بیٹھے ہیں

اجلاس میں اپوزیشن کا آرڈیننس پر تفصیلی غورو خوص کرنے کے لیے مذید وقت کا مطالبہ

جس پر راجہ بشارت نے کہا کہ ہم آپکو جتنا وقت چاہیے دینے کے لیے تیار ہیں آپ جو بھی

نشاندہی کریں یا تجاویز دیں اس پر مشاورت کی جائے گی جس پر اپوزیشن ممبران نےکہا کہ

حکومتی ممبران کی جانب سے جس عزم کا اظہار کیا گیا اس پر ہم مشکور ہیں . مزید آئندہ اجلاس 10 جنوری بروز سوموار کو ہوگا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی سے)

مقام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تحفظ اور نظام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لیئے

ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان کی تنظیم سازی اوررکنیت سازی کے لیئے شاہ اویس نورانی کی قیادت میں متحد ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اختر نورانی

جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صوبائی راہنما ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے ڈیرہ غازی خان میں جمعیت علماء پاکستان کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے حوالے سے ایک تعارفی نشت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تحفظ اور نظام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لیئے ملک بھر میں

جمعیت علماء پاکستان کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے لیئے شاہ اویس نورانی کی قیادت میں متحد ہیں اور ڈی جی خان ڈویژن بھر اور اسکے تمام اضلاع ،تحصیلوں ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز میں کوششیں اور رابطے جاری ہیں

اس حوالے سے ڈی جی خان میں قاری عبدالغفور سیفی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں قاری کلیم اللّٰہ صادقی،قاری فیاض احمد ساجد ،ملک خلیل الرحمٰن نورانی شامل ہیں جو ڈی جی خان بھر میں جمعیت علماء پاکستان کے سابقین ، دیرینہ خادمین،کارکنان اور شہریوں سے رابطے کریں گے اور تنظیم و رکنیت سازی کی

ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گیں اس موقع پر مولانا قاضی جمیل احمد نقشبندی کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء پاکستان علماء اور صالح لوگوں کی جماعت ہے جس نے ماضی اور حال میں ملک و ملت کی خیر خواہی اور ملک پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لیئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں

 

اور اس کے لیئے امام الشاہ احمد نورانی صدیقی نور اللّٰہ مرقدہ نے اپنی زندگی تک وقف کردی۔حاجی محمد حسین فریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا

ہمیں روٹ لیول پر تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے لیئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا جو کہ ہماری دین و دنیا کی بھلائی کا سبب ہے کیونکہ

ہماری جدوجہد خالصتاً اللّٰہ تبارک وتعالی اور اس کے پیارے حبیب کریم رؤف الرحیم رحمت اللعالمین سیدنا محمد الرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رضا اور خوشنودی کی خاطر ہے
اس موقع پر

سردار سیف اللّٰہ گورمانی کا کہنا تھا کہ اس پرفتن دور میں جمعیت علماء پاکستان کی رکنیت قابل فخر ہے۔اس نشت میں قاری محمد یونس سیفی،مولانا امان اللّٰہ چشتی،فدا حسین سیفی،قاری مجاہد حسین،قاری صادق حسین،محمد جاوید،محمد اختر و دیگر نے بھی شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

سینئر صحافی محمد بخش عاصی ہانبھی پریس کلب حاجی پورشریف میں شامل ہوگئے

محمد بخش عاصی سے نوجوان شعبہ صحافت کے رموز سیکھ کر معاشرے کے اچھے صحافی بن سکتے مسائل پر مبنی رپورٹنگ وقت کی اشد ضرورت ہے

قلم کے صحیح استعمال سے علاقے کی تقدیر بدلی جاسکتی ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب حاجی پورشریف شاہد عدیل مٹھا نے محمد بخش عاصی اورملک بشیر احمد ببر کی پریس کلب حاجی پورشریف میں شمولیت کے موقع پر کیا

قبل ازیں محمد بخش عاصی نے کہا کہ حاجی پورشریف میرا آبائی شہر یہاں کے عوام کے دکھ درد دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے

انشاء اللہ صحافی دوستوں کے ساتھ ملکر علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر اٹھائیں گے

اس موقع پر حنیف بٹ ملک سلیم گوری حفیظ اللہ ارشد رحمت الہی فہیم من ملک اسلم ٹوکہ طالب مکول ودیگر بھی موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راجن پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ ایس پی انویسٹیگیشن راجن پور اصغر
اولکھ بھی شامل تھے۔
ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق میٹنگ میں درج ذیل پوائنٹس کو زیر غور لایا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی

1) سنگین مقدمات سال 2021
2) گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران
3) کاروائی انسدادی
4) کاروائی پی او اور جیل سے رہا شدہ ملزمان
5) گرفتاری ٹارگٹ آفینڈر
6) کمپین بر خلاف اسلحہ ناجائز
7) کمپین بر خلاف منشیات فروش
8) کمپین بر خلاف بلا نمبری موٹر سائیکل
9) پینڈنگ روڈ سرٹیفیکیٹ
10) تکمیل ریکارڈ تھانہ جات
11) گشت و ٹھیکری پہرہ جات

ڈی پی او راجن پور کی جانب سے تمام افسران کو ایجنڈا کے مطابق کاروائیاں کرنے کے ہدایات جاری کی گئی۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر جرائم کی سرکوبی کے لیئے تمام افسران کو ڈی پی او راجن پور کی جانب سے نئی حکمت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

About The Author