نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں لاہور میں کتنی نیبر ہوڈ کونسلز ہونگی؟

لاہور کی ایک کروڑ اڑتیس ہزار آٹھ سو ستائیس آبادی کے لیے پانچ سو دو نیبر ہوڈ کونسلز بنائی جا رہی ہیں

نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں لاہور میں کتنی نیبر ہوڈ کونسلز ہونگی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے نیبر ہڈ کونسلز کی تعداد کا تعین کر دیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع، حلقہ بندیوں کے لیے نیبر ہڈ کونسلز کی تعداد کا تعین کر دیا گیا۔

لاہور کی ایک کروڑ اڑتیس ہزار آٹھ سو ستائیس آبادی کے لیے پانچ سو دو نیبر ہوڈ کونسلز بنائی جا رہی ہیں

نیبر ہوڈ کونسل کی آبادی بیس ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی، نیبر کونسل کا الیکشن سنگل بیلٹ پیپر کے زریعے ہوگا

نیبر ہوڈ کونسل کا ہاؤس بارہ ارکان پر مشتمل ہوگا، چئیرمین، وائس چیئرمین، پانچ جنرل کونسلرز، دو خواتین، ایک لیبر کونسلر

ایک یوتھ کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر نیبر ہوڈ کونسل کے ہاوس کا حصہ ہوگا

جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے باعث پورا پینل ہی الیکشن میں حصہ لے سکے گا

قبل ازیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار تیرہ لاہور میں دوسوچہتر یونین کونسلز بنائی گئیں تھیں۔

About The Author