سرسبز و شاداب باغات کا شہر لاہور شدید آلودگی کا شکار ہے
سموگ امراض کا باعث بن رہی ہے ۔ ، سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کاروائیاں اپنی جگہ لیکن اج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے
صبح سویرے کام کاج کے لئے نکلنے والوں کو سموگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے
جس کے باعث شہری آنکھوں میں جلن اور دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں
دو سو انچاس ائیر کولٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے
حکومت کی جانب سے صنعتی یونٹس ، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر جرمانے کرنےکا سلسلہ جاری ہے
شہری کہتے ہیں کہ سموگ سے صحت متاثر ہورہی ہے،، محکمہ ماحولیات آلودگی سے نجات کے لئے اقدامات کرے
بیماریوں کا سامنا ہے، آنکھوں میں جلن اور گلے میں درد جیسے مسائل کاسامنا ہے حکومت ایکشن لے
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کے سلسلے کی نوید بھی سنا رکھی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،