نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گاٶں کی زندگی سے عشق ۔۔۔||گلزار احمد

دوسری طرف حکومتیں اتنی بے عقل ہیں کہ 35% شھری آبادی کو سکول کالج ہسپتال سڑکوں کی 80% سھولتیں فراہم کرتے ہیں اور 65% آبادی کو صرف 20%.۔۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گاٶں کی زندگی اکثر بہت سی سھولتوں سے محروم ہوتی ہے مگر امن سکون محبت بھائی چارے کی دولت کی وجہ اچھی صحت کی ضامن ہوتی ہے۔ یہاں آپ کو تازہ ہوا اور خالص خوراک میسر آتی ہے۔
2021 کی ۔۔مس یونیورس۔ منتخب ہونے والی انڈین پنجاب کی مس ہرناز کور ساندھو کا تعلق گرداس پور ضلع کوہالی کے گاٶں کوہالی سے ہے جسمیں کُل 1393 لوگ رہتے ہیں اور زمیندارہ کرتے ہیں ۔۔
پاکستان کی 65% آبادی خوش قسمت ہے کہ دیہات میں رہتی ہے مگر شھروں کی طرف آباد ہونے کو لوگ بھاگتے ہیں کیونکہ جو نعمتیں میسر ہیں ان کا شکر ادا نہیں کرتے ۔
دوسری طرف حکومتیں اتنی بے عقل ہیں کہ 35% شھری آبادی کو سکول کالج ہسپتال سڑکوں کی 80% سھولتیں فراہم کرتے ہیں اور 65% آبادی کو صرف 20%.۔۔
خیبر پختونخوا کےحالیہ بلدیاتی الیکشن میں کسی پارٹی کا کوئ منشور دیکھنے میں نہیں آیا جس میں دیہاتوں کو ترقی دینے کے منصوبے ہوں صرف مخالف پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر کے الیکشن جیتنا چاہ رہی ہیں۔ہمیں اپنی اخلاقی قدروں کا جائزہ لینا ہو گا۔
بہر حال گاٶں کی زندگی بہت پیاری ہے اور ہمیں اس سے پیار ہے ۔

About The Author