نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پنجاب گیمز کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہو گا

سپورٹس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کا ماہانہ وظیفہ مقرر کریں گے

لاہور میں پنجاب گیمز کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہو گا

ایونٹ میں پندرہ ہزار کھلاڑی ان ایکشن آئیں گے، صوبائی وزیر کھیل کہتے ہیں پچھلی ایک دہائی میں کھیلوں کو نظرانداز کیا گیا،

سپورٹس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کا ماہانہ وظیفہ مقرر کریں گے
اولمپیکس گیمز کے فروغ کا مشن،،، سپورٹس بورڈ نے دوسری پنجاب گیمز کرانے کا اعلان کر دیا
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چار روزہ ٹورنامنٹ میں چوبیس مختلف گیمز کے مقابلے ہوں گے،

پہلی مرتبہ پیرا اور اسپیشل اتھلیٹ سمیت پندرہ ہزار کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
رائے تیمور بھٹی، وزیر کھیل پنجاب، چوبیس جنوری سے پنجاب گیمز کا انعقاد ہونے جا رہے ہیں،، پہلے ادوار میں گیمز کو نظرانداز کیا گیا

صوبائی وزیر کا کہنا تھا آرام کے لئے اچھی سہولت کے بجائے کھلاڑیوں کے لئے گیمز کا

انعقاد زیادہ ضروری ہے

رائے تیمور بھٹی، وزیر کھیل پنجاب، ہم کونسا ڈیلکس روم میں رہتے رہے ہیں آج بھی ایک کمرے میں سات سات لوگ سوتے ہیں”

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق خواتین کو کھیلوں میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے آئندہ سال مارچ میں صوبائی سطح پر ویمن اولمپیکس کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

About The Author