دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود

سموگ کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں

گزشتہ دو ماہ سے باغات کے شہر لاہور کی فضا شدید آلودگی کا شکار ہے

سموگ کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں

سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کاروائیاں اپنی جگہ لیکن اج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے

صبح سویرے کام کاج یا مارننگ واک کے لئے نکلنے والوں کو سموگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جس کے باعث آنکھوں میں جلن اور دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں

تین سو چون ائیر کولٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے

حکومت کی جانب سے صنعتی یونٹس ، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر جرمانے کرنےکا سلسلہ جاری ہے

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے
بیماریوں کا سامنا ہے، آنکھوں میں جلن اور گلے میں درد جیسے مسائل کاسامنا ہے حکومت ایکشن لے

محکمہ موسمیات کے مطابق اتواز سے لاہور میں بارش کا امکان ہے ، شہری پرامید ہیں کہ آنے کرم برسنے سے سموگ ختم ہو جائے گی۔

About The Author