دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: شہریوں کو ایک اور پریشانی،، رنگ روڈ کا سفر بھی مہنگا کر دیا گیا

نئے ٹال ٹیکسز کے تحت کار کا ٹال ،، پانچ روپے جبکہ ٹرک کا ٹال ٹیکس ،، پچاس روپے بڑھا دیا گیا۔۔۔

لاہور میں مہنگائی سے تنگ شہریوں کو ایک اور پریشانی،، رنگ روڈ کا سفر بھی مہنگا کر دیا گیا

نئے ٹال ٹیکسز کے تحت کار کا ٹال ،، پانچ روپے جبکہ ٹرک کا ٹال ٹیکس ،، پچاس روپے بڑھا دیا گیا۔۔۔

رنگ روڈ کا سفر بھی سستا نہ رہا ،،، شہری جیب ڈھیلی رکھیں ،،، رنگ روڈ اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ۔

روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے کار اور جیپ کا ٹول ٹیکس پینتالیس وپے سے بڑھا کر پچاس روپے کر دیا گیا

ویگن اورکوسٹر کا ٹال ٹیکس نوے سے بڑھا کر سو روپے

بس کا ٹال ٹیکس دو سو تیس سے دو سو پچاس روپے جبکہ لوڈر ٹرک، ڈمپر، پک اپ کا ٹول ٹیکس دو سو ستر سے بڑھا کر تین سو روپے کر دیا گیا۔

شہریوں ے اضافے کو بلا جواز قرار دیا ہے

 شہری (پہلے تھوڑی مہنگائی تھی جو انہوں نے ٹال مزید مہنگا کردیا ہے پہلے روٹی کھانا مشکل ہوا ہے)

نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹرک اور ٹرالر کا ٹال ٹیکس چار سو پچاس روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق دو سال بعد اضافہ کیا گیا ہے

انچارج ٹول پلازہ ریاض احمد (رات بارہ بجے سے اضافہ کیا گیا ہے پہلے دو سال پہلے بڑھا تھا)

رنگ روڈ کے ہر انٹرچینج پر ٹال ٹیکس کی شرح یکساں ہو گی۔ شاہراہ پر ہربنس پورہ، ایئرپورٹ، قائداعظم، فیروز پور روڈ اور لیک سٹی انٹرچینجز ہیں

About The Author