نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے قیام کا پہلا مرحلہ مکمل

خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ2019 کے تحت سٹی مئیر ہوگا سب سے بااختیار۔۔

خیبر پختونخوا میں نئے نظام کے تحت مقامی حکومتوں کے قیام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔۔

تحصیل کی سطح پر مئیراور چئیرمین حلف لینے کے بعد کو کون سے اختیارات رکھیں گے؟۔۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ2019 کے تحت سٹی مئیر ہوگا سب سے بااختیار۔۔

شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ پلان ، فلائی اوورز، پل، سڑکیں، انڈر پاسز کی منظوری مئیرکے ہاتھ میں ہوگی ۔

 سیورج، ،ہاسپٹل ویسٹ منیجمنٹ، تفریح گاہیں اور لائبریریز مئیر کے ماتحت کام کریں گے۔۔ ساتھ ہی شہر کی تزین ارائش، مختلف تاریخی مقامات کی نگرانی بھی میئر کریں گے۔

لوکل گورنمنٹ رولز کےمطابق تحصیل چئیرمین بجٹ پیش ،سالانہ ترقیاتی پروگرام اور شمشاہی کارکردگی پیش کرے گا۔۔

تحصیل سطح پر سرکاری دفاتر کی نگرانی ، نئے جرمانوں کی تجویزیا کمی، نئی بھرتیاں اور ماتحت اداروں کے افیسرز کو ایکزگیٹو آرڈرکے تحت ڈسچارچ کرنا بھی چئیرمین کی اتھارٹیز میں شامل ہیں ۔

تحصیل کونسل کے اختیارات میں سالانہ بجٹ، چئیر مین کی جانب سے تجویز کردہ منصوبوں کی منظوری شامل ہیں۔۔

ٹیکسوں کی جانچ پڑتال اور بجٹ تجاویز کیلئے فنانس کمیٹی بھی تحصیل کونسل منتخب کرے گی۔

About The Author