دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں خاتون سماجی کارکن قتل،ملزم گرفتار

ملزم کو تیس دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں خاتون سماجی کارکن کو قتل کرنے کے

ملزم کو تیس دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں نیو کراچی ،بلال کالونی میں لیڈی سوشل ورکر کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم غضنفر عرف مان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تیس دسمبر تک توسیع کردی۔

آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

پولیس کےمطابق چودہ دسمبر کی صبح پچیس سالہ سماجی کارکرن کو قتل کردیا گیا تھا۔

ملزم غضنفر کے قبضے سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کرلیا گیا۔

About The Author