دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک ماہ کے دوران گھی آئل، دالیں اور چنے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مہنگائی مہنگائی اور بس مہنگائی۔ ہر ماہ گراسری کی خریداری کا مرحلہ آج کل سب سے مشکل کام ہے

مہنگائی کے وار جاری ،، ایک ماہ کے دوران گھی آئل، دالیں اور چنے سبھی کی قیمتوں میں پانچ سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

گھریلو سودے کی خریداری ،،، شہریوں کے جیب پر بھاری پڑنے لگی

مہنگائی مہنگائی اور بس مہنگائی۔ ہر ماہ گراسری کی خریداری کا مرحلہ آج کل سب سے مشکل کام ہے

اک ماہ پہلے ،، چار سو نو روپے میں ملنے والا گھی اور کوکنگ آئل آج چار سو اٹھارہ روپے کا ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق دال چنا کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس تھی اب ،، ایک سو پینتالیس

دو سو ساٹھ روپے کلو والی دال ماش اب دو سو پپینسٹھ میں دستیاب ہے۔ دال مسور کے نرخ بھی ایک سو نوے سے بڑھ کو دو و روپے فی کلو ہو گئے

سفید چنے بھی دس روپے فی کلو مہنگے ،، ایک سو پچاسی سے بڑھ کر دو سو روپے

اور کالے چنے فی کلو ایک سو چالیس سے بڑھ کر ایک سو پینتالیس روپے کلو ہوچکے ہیں۔ خواتین کہتی ہیں کہ ہر ماہ نرخ بڑھتے ہیں

خریداری مشکل ہو گئی ہے
مریم علی۔ منیزہ خان (گروسری لینے آئی تھی کیا کروں کچھ بھی نہیں سستا ہر چیز مہنگی ہے)

دکاندار بھی صورتحال سے پریشان ہیں۔ کہتے ہیں سپلائی ہی اونچے داموں ہوتی ہے ،، نرخ مہنگے کیوں کر نہ ہوں

حافظ عارف۔ چئرمین کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن (ہر چیز کی قیمت مہنگی ہوتی چلی جارہی ہے ہر کاہ قیمت این زیادہ ہوتی ہیں)

شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ماہ ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے

لیکن شہر میں ریٹ لسٹ کے مطابق کہیں بھی اشیاء دستیاب نہیں۔

About The Author