دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر قتل

عمر خطاب شیرانی کو الصبح گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر عمر خطاب شیرانی کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عمر خطاب شیرانی کو الصبح گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے وہ سٹی میئر کے امیدوار تھے اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بھی تھے۔

مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کےلئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہےہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان عوامی نیشنل پارٹی کے سٹی میئر امیدوار کے قتل کے خلاف انکے لواحقین اور پارٹی کارکن مظاہرہ کر رہے ہیں ،

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے

ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوارکےقتل کےبعد تحصیل مئیر شپ نشست پر 19 دسمبر کا الیکشن ملتوی ۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ الیکشن افسرکےمطابق صرف مقتول امیدوار عمر خطاب شیرانی کی نشست پر الیکشن ملتوی ہوا ، تحصیل کونسل مئیر شپ الیکشن کے

علاوہ باقی الیکشن شیڈول کے مطابق ہوگا

About The Author