بیرون ملک مفرور ملزمان کو وطن واپسی پر حفاظتی ضمانت دی جا سکتی ہے
جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نقطہ طے کردیا۔۔
لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزم کو وطن واپس آنے کی اجازت دینے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کر دیا
انہوں نے ریمارکس دئیے کہ کسی شخص کے لیے زندگی اور ذاتی آزادی سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا،،گرفتار کرنا یا جیل میں ڈالنے سے کسی شخص کی زندگی پر بہت گہرا اثر انداز ہوتا ہے
فیصلہ انسانی حقوق کے یونیورسل ڈیکلریشن انیس سو اڑتالیس کے مطابق انصاف کی فراہمی بنیادی انسانی حق ہے، فیصلہ میں کہا گیا کہ
انیس سو اٹھاسی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے کیس میں چیف جسٹس محمد حلیم نے بھی بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں ذکرِ کیا
لاہور ہائیکورٹ نے ملزم ملک عظمت اللہ کی 3 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے مفرور ملزم کو ملک واپسی پر پولیس کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزم کی ایک ایک ملین کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
عدالت نے ملزم کو تین دن کے اندر وطن واپس آنے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے احکامات جاری کر دیے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،