دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں سال پنجاب میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 2961مقدمات درج کیے گئے

ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سب سے زیادہ مقدمات لاہور میں درج کئے گئے

پنجاب پولیس کی کارروائیاں کارگر ثابت نہ ہوئیں،، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے واقعات سال بھر جاری رہے

ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سب سے زیادہ مقدمات لاہور میں درج کئے گئے

اپنی جان کی فکر نہ دوسروں کی پرواہ

شاہراہوں پر گاڑیوں کے درمیان ون ویلنگ اور مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کا جان لیوا شوق ختم نہ ہو سکا

رواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر دو ہزار نو سو اکسٹھ مقدمات کا اندراج اور تین ہزار ایک سو بیاسی گرفتاریاں ہوئیں

جبکہ ہوائی فائرنگ پر دو ہزار چھ سو چھہتر مقدمات درج کر کے سنتالیس سو اٹھائیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا

لاہور میں سب سے زیادہ ون ویلنگ کے ایک ہزار تین سو چونسٹھ مقدمات اور ایک ہزار چار سو ایک گرفتاریاں ہوئیں

ہوائی فائرنگ پر پانچ سو ستانوے ایف آئی آرز کاٹی گئیں جبکہ نو سو چھیالیس ملزم گرفتار ہوئے
منتظر مہدی، سی ٹی او لاہور، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ روکنے میں والدین کا اہم کردار ہے وہ تربیت کرتے ہیں

راولپنڈی ریجن میں ون ویلنگ کے ساٹھ مقدمات درج، چوراسی افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے دو سو اکانوے مقدمات اور چھ سو پینسٹھ افراد گرفتار کئے گئے

ملتان ریجن میں ون ویلنگ پر دو سو دس مقدمات اور دو سو گیارہ گرفتاریاں کی گئیں
شہری یہ دونوں بہت غلط کام ہیں کسی کی جان بھی جا سکتی ہے مزید کاروائیاں کرنی چاہیئیں

آئی جی پنجاب نے تمام ڈویژنل پولیس افسران کو ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے

 رواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 2961مقدمات درج،3182افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

 صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2674مقدمات درج جبکہ 4728افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس۔

اہور میں سب سے زیادہ ون ویلنگ کے 1364مقدمات درج،1401افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے 597مقدمات درج 946افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

شیخوپورہ ریجن میں ون ویلنگ کے22مقدمات درج،32افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے344مقدمات درج 564افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

راولپنڈی ریجن میں ون ویلنگ کے 60مقدمات درج،84افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے291مقدمات درج665افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

سرگودھا ریجن میں ون ویلنگ کے 18مقدمات درج،20افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے222مقدمات درج398افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

ملتان ریجن میں ون ویلنگ کے 210مقدمات درج،211افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے117مقدمات درج184افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

ساہیوال ریجن میں ون ویلنگ کے 14مقدمات درج،14افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے51مقدمات درج108افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

ڈی جی خان ریجن میں ون ویلنگ کے 55مقدمات درج،88افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے177مقدمات درج319افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

بہاولپورریجن میں ون ویلنگ کے 51مقدمات درج،61افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے61مقدمات درج99افراد گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

 گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں رات کے وقت ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب

About The Author