نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے پر حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔ پی آئی اے نے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

لاہور سمیت پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے اور پر حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔ پی آئی اے نے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے پرراستے گم ہوگئے۔ لاہورسےرجانہ ، لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے بند۔لاہورسےسیالکوٹ موٹروے کوبھی بند کردیاگیا۔

شدیددھندکےباعث موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکم،ایم فائیوشیرشاہ سے رحیم یارخان تک بند ۔

لاہورایئرپورٹ کارن وے تاحال بند،،،دوسری جانب دھند کے باعث گزشتہ رات آٹھ بجے سے بند ہے،،متعدد پروازیں بھی تاخیر کاشکارہیں ،،لاہور ایئر پورٹ رن وے پر حد نگاہ بیس میٹر ہے

جس کے باعث فلائٹ شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ایئر لائنز انتظامیہ نےپیشگی انتظامات، متعدد پروازوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ۔

لاہور سے جانے اور آنے والی پانچ پروازیں منسوخ جبکہ سترہ کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں ۔

گلگت جانے والی پرواز پی کے چھ سو نو ک اور گلگت سے آنے والی پروازپی کے چھ سو دس منسوخ

کراچی سے آنے والی پرواز پی کے تھری ٹو ، کراچی جانے والی پی کے تین سو تین کو منسوخ کردیا گیا۔

شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے ایک سو چھاسی کو منسوخ کردیا گیاہے

About The Author