دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلدیاتی انتخابات:قبائلی ضلع مہمند میں ساس بہو بھی میدان میں اُترگئیں

کہتی ہیں گھرکے امورسنبھالنے کے ساتھ ساتھ علاقےکےخواتین کی خدمت بھی کریں گے۔۔

خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی ضلع مہمند کے ویلج کونسل سے ساس بہو بھی انتخابی میدان میں اتری ہیں

کہتی ہیں گھرکے امورسنبھالنے کے ساتھ ساتھ علاقےکےخواتین کی خدمت بھی کریں گے۔۔

بلدیاتی انتخابات کا دنگل ۔۔ قبائلی ضلع مہمند میں ساس بہو بھی میدان میں اُتر گئیں۔۔

دنیا بی بی ویلج کونسل ترکزئی سے اے این پی ٹکٹ پرخاتون کونسلر نشست پرقسمت آزما رہی ہیں

جبکہ بہوویلج کونسل سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گی۔

ساس بہو مل کر گھر گھر انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔۔

کہتی ہیں کامیاب ہوکر کمزور طبقے باالخصوص قبائلی خواتین کے لئے آوازاٹھائیں گے
دنیا بی بی ( کونسلر امیدوار )(

خواتین کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انکے حقوق دلاونے پر کام کرونگی، علاقے کے ہسپتالوں میں ضروریات پوری کرنے کے لئے بھی کام کرونگی)رابعہ بی بی( کونسلر امیدوار)

(علاقہ میں گائینی ڈاکٹر نہیں ہے، صاف پانی کی فراہمی نہیں، عوام کے لئے کام کرونگی)
قبائیلی ضلع مہمند کے 65 ویلج کونسلز سے 155 خواتین اُمیدوارمدمقابل ہیں۔

About The Author