مئی 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چھٹہ نے صبح نو سے سوا دس بجے تک ہسپتال اور سرکاری دفاتر کے اچانک دورے کئے درجہ چہارم کے سوا اکثریت ملازمین اور افسران غیر حاضر پائے گئے،متعدد دفاتر کو تالے لگے ہوئے تھے۔کمشنر نے غیر حاضر افسران اور عملہ سے وضاحت طلب کرلی۔

کمشنر نے سرکاری دفتری اوقات شروع ہونے پر سرکاری معاملات چیک کرنے کیلئے اچانک دورے کئے۔

انہوں نے ای ٹی او،ڈائریکٹر ایکسائز،سی ای او تعلیم،ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک،سی ای او ہیلتھ کے دفاتر،اراضی ریکارڈ سنٹر،تحصیل آفس اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔

افسران اور اکثریت عملہ غیر حاضر پائے گئے۔کمشنر نے غیر حاضر افسران اور ملازمین سے ذاتی طور پر وضاحت طلب کی۔سول ویٹرنری ہسپتال میں انچارج ڈاکٹر عاطف کی موجودگی پر شاباش بھی دی۔کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر،میڈیکل ایمرجنسی اور دیگر شعبے دیکھے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ ہر بستر پر گئے اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے،طبی معائنہ،ڈاکٹرز کی موجودگی اور ادویات کے حصول سمیت متعلقہ معلومات حاصل کیں جس پر مریضوں اور لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

کمشنر نے وارڈمیں مچھرو مکھی مار ڈیوائس لگانے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں.

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نجیب، اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین اوردیگر موجو د تھے۔کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔

تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے افسران کی فیلڈ ڈیوٹی کی غلط بیانی پر سرزنش بھی کی اور فیلڈ وزٹ کاریکارڈ طلب کیا

جو موقع پر پیش نہ کیا جاسکا۔کمشنر نے کہا کہ افسران دفاتر میں آکر فیلڈ میں نکلیں اورموومنٹ رجسٹر پر فیلڈ وزٹ کا اندارج کیا جائے۔

افسران اور عملہ دفاتر میں بروقت حاضری یقینی بنائیں۔ فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور میونسپل سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہوگی۔

دفاتر میں اوقات کار کی پابندی اور عوامی مسائل کو حل کرایا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں افسران اور کمشنر کمپلیکس کے ملازمین کے

ساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیاں بروقت ہوں گی،اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ایکسٹرا بینیفٹ بھی دیا جائیگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران اور ملازمین کو تنبیہ کی کہ فائل ورک خود بخود ہونا چاہیے۔

غلط فائدہ لینے کیلئے فائل دبا کر رکھنے والے کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا۔دفاتر میں سائلین اور ماتحت عملہ کو عزت و تکریم دلائی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ عزت دینے سے بڑھتی ہے،افسران اور عملہ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔

کمشنر نے کہا کہ دفتری نظام کو شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے ہر اہلکار کیلئے کھلے ملیں گے،جائز

مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔کمشنر نے ملازمین کی ترقی،بیواوں کی پنشن سمیت دیگر زیر التوا کیسز طلب کرلئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں جم خانہ کلب کے قیام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

افسران اور عملہ نے کمشنر کو ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز دو لاکھ 47ہزار 142بچوں کو قطرے پلائے گئے جن میں 10790مہمان شامل تھے.

ٹیموں نے گھر گھر جا کر ٹارگٹ بچوں کی ویکسی نیشن کی. یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک، سی ای او ہیلتھ ڈ اکٹر عتیق الرحمان اور دیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

پولیو مہم کے دوران ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو فوکس کیاجائے اور کوئی بھی ٹارگٹ بچہ پولیو ویکسی نیشن کے بغیر ضلع کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے.

ٹریفک پولیس اور دیگر فورسز مسافر گاڑیوں کو روکنے اور بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے فعال کردارادا کریں.

انہوں نے کہاکہ خانہ بدوش بچوں کا بھی ریکارڈ مرتب کیاجائے. مائیکرو پلان کے تحت فنگر اور ڈور مارکنگ یقینی بنائی جائے.

اجلاس میں ڈاکٹر عتیق الرحمن نے پہلے روز کی کارکردگی پر بریفنگ دی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ شہریوں کے بلاک کردہ شناختی کارڈز کی بحالی کیلئے تمام مراحل جلد مکمل کئے جائیں،

متعلقہ محکمے اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے بحالی شناختی کارڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں نادرا، پاسپورٹ،پولیٹیکل اسسٹنٹ،ڈی پی او کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،دور جدید میں اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ہے،کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک ہونے پر وہ اور اس سے منسلکہ افراد بھی متاثر ہوتے ہیں،پولیو،کوویڈ ویکسی نیشن،بچوں کا ب فارم،ایڈمشن اکاونٹس،

پاسپورٹ سمیت دیگر معاملات زیرالتواء ہونے سے متعلقہ افراد ذہنی کوفت کا شکار ہوتے ہیں،اس لئے ضروری ہے کہ

شناختی کارڈز کو مکمل چھان بین کے بعد بحال کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اپنا کام تیز کریں اور شہریوں کو ریلیف دیں۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے 95 افراد کے کیسز پر کام ہو رہا ہے

اور تمام تر کارروائیاں مکمل کرکے ان کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں شہریوں پیر محمد،غوث بخش،اورنگزیب، محمد اور محمد رمضان کے کیسوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کے شناختی کارڈز کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں

30لٹر مصنوعی محلول اور 50لٹر مضر صحت دودھ تلف

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری سمیت260فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ4ہزارروپے کے جرمانے عائد،208شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 14دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے

فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملک شاپ،سوئیٹس اور کریانہ کی چیکنگ کرتے ہوئے 17ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹر ،چکن شاپ اور ہوٹل کو ناقص انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور ملک شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔اسی طرح ڈی جی خان میں ہوٹل میں انتہائی ناقص انتظامات

پر 5ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرٹی سٹال،کریانہ سٹور،بیکری کو27ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورپرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر6ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں ہوٹل،چکن شاپ کی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر9ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

فرض شناس و محنتی اور ایماندار آفیسران کی حوصلہ افزاٸی کا سلسلہ جاری، ڈی پی او محمد علی وسیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سرہاتے ہوۓ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام پولیس اہلکاران اپنے اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر وقت الرٹ ہیں

اور انہیں ہدایت دی گٸ ہے کہ آپ اپنے فراٸض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لۓ بھر پور کردار ادا کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی کمان میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کی کاروائی منشیات فروشوں اور پرچی جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی۔

تفصیلات مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈیرہ منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تھانوں کو ہدایات کی ہے کہ

وہ جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں جس پر پولیس تھانہ صدر نے چار علیحدہ علیحدہ بہترین کاروائیاں عمل میں لائی۔

پہلی کاروائی میں منشیات فروش بلال عرف شہباز ولد عبدالوحید قوم شیخ سکنہ حسن آباد ملتان سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

دوسری کاروائی میں سیف اللہ ولد حاجی ساون قوم کھلول سکنہ کوٹ ہیبت سے 2150 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

اسی طرح تیسری کاروائی میں نادر خان عرف پلیہ ولد لعلو خان قوم وڈانی سکنہ چاہ باجھی والہ سے 650 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا

جبکہ چوتھی کاروائی میں جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے9 کس ملزمان(1) لدھا خان ولد خیر محمد(2) محمد رمضان ولد کریم بخش(3) رحمت اللہ ولد محمد عیسی خان (4) غلام حیدر ولد علی محمد(5) غلام مصطفٰی ولد غلام حسین

(6) قاسم ولد موج علی (7) امیر بخش ولد محمد بخش (8) مجاہد خان ولد گل محمد (9) جان محمد ولد کوریا خان کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے 9کس جواریوں کے قبضے سے داو پر

لگی رقم 105000 روپے اور موبائل فونز وغیرہ برآمد کر لیا گیا۔

تمام ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

%d bloggers like this: