دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

ضلع کونسل کے سب انجینئر مرزا تنویر اصغر خان کی اہلیہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق کار میں سوار دیگر افراد زخمی مرزا تنویر اصغر خان سلانوالی سرگودھا میں اپنے تایا

اور ان کی بیٹی کے جنازوں میں شرکت کے بعد فیملی سمیت کارمیں جام پور واپس آرہے تھے کہ انڈس ہائی وے المعروف قاتل روڈ پر بس اسٹاپ پائیگاں کے نزدیک

سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے بچاتے ہوئے ان کی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

جسکے باعث ان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ کار میں سوار مرزا تنویر اصغر دیگر خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹراما سنٹر ڈیرہ غازیخان لے جایا گیا

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا مرزا تنویر اصغر کی اہلیہ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ جام پور می۔ مولانا علامہ محمد ابوبکر عبداللہ نے پڑھائی جسمیں سول سوسائٹی کے نمائندگان سیاسی وسماجی شخصیات

وکلاء ڈاکٹرز صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کنٹرولر امتحانا ت ڈیرہ غازیخان مرزا ظہیر اصغر خان معروف معالج ڈاکٹر مرزا تیمور اصغر خان اور ڈاکٹر مرزا منصور اختر خان کی بھابھی اور معروف ماہر تعلیم مرزا اصغر علی خان مرحوم کی

بہو تھیں دریں اثناء اس اندوہناک حادثہ پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری سردار اویس احمد خان لغاری ‘ سردار عمار احمد خان لغاری پروفیسر رفیق حسین حیدری مخدوم ندیم احمد شاہ ایڈوکیٹ وائس چیرمین ضلع کونسل مرزا شہزاد ہمایوں خان ایس ڈی پی کے

صوبائی نائب صدر مرزا محمد عزیز خان چئیرمین بلدیہ حاجی محمد اکرم قریشی سابق ناظمین محمد اکمل خان درانی ملک محمد اقبال ارائیں حاجی عبدالحمید قریشی مرزا تصدق حسین خان صدر جام پور بار مرزا خرم رزاق خان صحافیوں آفتاب نواز مستوئی

ملک محمد رمضان ببر عبدالجبار خان زبیر احمدخان لاشاری الطاف نواز مستوئی سردار شہباز خان گشکوری نعیم اقبال خان ذواالقرنین سکندر عبدالروف بالم اخلاق پتافی سرور قریشی کمال خان قریشی ملک بلال ببر جاوید اقبال

صدر انجمن تاجران ملک محمد یوسف ارائیں اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے

مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

About The Author