ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاوزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے خانہ بدوش بستی میں جاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا
اور خانہ بدوش بچہ اور ماں کے ہاتھوں افتتاح کا فیتہ کاٹا گیامہم کے دوران پولیو کے ساتھ کورونا کی ویکسی نیشن بھی کی جائے گی۔
کمشنر ذیشان جاوید،سی او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر نے بھی ویکسین پلائی۔یونیسف کے کلیم اللہ طاہر،عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر یاسر،ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی،محمود بھٹی اور دیگر موجود تھے
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاکر پولیو کے قطرے پلانے کی ترغیب دی۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ
پنجاب میں اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ضروری ہے۔والدین حکومت کی مفت ویکسی نیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ
پولیو ورکرز موسم کی شدت برداشت کرکے ملک کے صحت مندانہ مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
والدین حفاظتی ویکسین پلا کر نوجوان نسل کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔مہم کے دوران پولیو کے ساتھ کورونا کی بھی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
پنجاب میں دو کروڑ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ڈویژن میں پانچ سال تک کے سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ ہزار سے زائد افرادی قوت پولیو اور کورونا ویکسی نیشن مہم میں حصہ لے گی۔
صوبائی سرحدی مقامات کو خصوصی فوکس کرکے ہر ٹارگٹ کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔1801 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سٹیٹ آف دی آرٹ دل ہسپتال کو رواں مالی سال کے دوران فنکشنل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے زیر تعمیر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی طرف دل ہسپتال خطہ کیلئے بہت بڑی سہولت ہے۔
تعمیراتی کام اپریل تک مکمل کرایا جائیگا۔دل ہسپتال کیلئے مشینری کی خریداری اور سپیشلسٹ کی تعیناتی شروع کردی گئی ہے۔
کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تعمیراتی کام کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔
سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق آئی ڈیپ کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 76 کنال رقبہ پر دل ہسپتال کی تعمیر آخری
مراحل میں داخل ہے۔ عمارت کو فنکشنل کرنے کے ساتھ سنٹرلی ہیٹ اینڈ کولڈ سسٹم کیلئے ایچ وائیک کی تنصیب جاری ہے۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زچہ بچہ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تکمیل کیلئے مئی 2023 کی تاریخ دی گئی۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ بقیہ فنڈز کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
کمشنر ذیشان جاویدنے او پی ڈی اور گائنی بلاک کیلئے سائٹس جلد کلئیر کرانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی،محمود بھٹی،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب،ایکسسئن بلڈنگز محمد وقاص اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام 18 تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا سے نجات اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اچھی ساکھ کے حامل افسران کو کمپلینٹ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے
اور ایس ڈی پی او آفس میں خواتین افسران تعینات ہیں جو تھانوں میں موجود افراد کے پاس خود جاکر معلومات حاصل کرکے مسائل حل کریں گی۔
انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی میں امن و امان سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ
شہر میں ادویات کی ڈکیتی کرنے والے خیبرپختونخوا کے ڈکیت گروپ کے سرغنہ زمرد سمیت تین اراکین گرفتار کرلئے گئے ہیں
مزید پیشرفت بھی متوقع ہے۔شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے گرفتار عثمان سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
صرافہ ایسوسی ایشن اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے نقصان کا تعین کرکے نوسرباز سے ہرممکن ریکوری کرائی جائے گی۔
ڈی پی او نے کہا کہ بنک سے کیش لے جانے والے سے 18 لاکھ فراڈ کرنے والے ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں 80 اور تونسہ میں 20 موٹر سائیکل سواروں کا حیدر سکواڈ تعینات کردیا گیا ہے
جو شہر میں موثر گشت کررہا ہے جس سے سٹریٹ کرائم کی شرح آدھی ہوگئی ہے۔سردیوں میں گھروں کے اندر چوری کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں
جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ڈیرہ غازی خان کے مرکزی بازاروں میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ضلع کے 65 ٹریفک پولیس اہلکار واپس بلاکر اہم مقامات پر ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا
ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شہر صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں،صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے چونگی ڈمرہ میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کا جائزہ لیا۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
چونگی ڈمرہ سے چوک چورہٹہ تک مین روڈ کو ٹف ٹائلز کردیا گیا ہے۔پہلے روڈ پر دلدل ہونے کی وجہ
سے مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات تھیں۔مین روڈ کے ساتھ منسلک گلیوں کو بھی پختہ کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر استعمال ہونے والی ٹف ٹائلز کا معیار چیک کرنے کے ساتھ مکینوں سے بھی ملاقات کی گئی۔
اہل محلہ نے دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ،وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ڈی پی او محمد علی وسیم اور ضلع میں تعینات وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں امن و امان،احساس کفالت پروگرام، ترقیاتی منصوبوں، کورونا، ڈینگی، سموگ مہم،پرائس کنٹرول اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن و امان،احساس کفالت پروگرام، ترقیاتی منصوبوں،کورونا،ڈینگی،سموگ مہم،پرائس کنٹرول،کھاد،چینی اور اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔
شہر میں جوا،منشیات،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔محکمہ معدنیات آئندہ اجلاس سے 2019 سے ابتک کے ٹھیکوں،آمدن اور عوامی فلاح کے اقدامات پر بریفنگ دے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے مرکزی بازاروں میں لین مارکنگ کرکے تجاوزات مافیا کو پکڑا جائے۔
ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ نے کہا کہ ریلوے ٹریک چوری کی وارداتیں روکنے کیلئے گشت کا نظام بنایا جائے۔
وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے اقدامات کئے جائیں۔
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ گھروں کے اندر سے چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں،پولیس وارداتیں روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو ریلیف دلانے کیلئے موئثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے
محکمہ معدنیات کے معاملات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات شامل ہیں۔کمیٹی سات روز کے اندر تحقیقاتی اور سفارشاتی رپورٹ پیش کرے گی۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے ضلع کے تمام 18 تھانوں اور ایس ڈی پی او آفس میں کمپلینٹ آفیسرز تعینات کردئیے ہیں
جو تھانوں میں موجود افراد کے پاس خود جاکر معلومات لیں گے اور مسائل حل کریں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں 80 اور تونسہ میں 20 موٹر سائیکل سواروں کا
حیدر سکواڈ تعینات ہے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر افسران نے متعلقہ معاملات پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پیٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 42 پٹرولنگ پوسٹس پر سموگ /فوگ بارے آگاہی مہم جاری ہے.
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف خان اور ڈی آئی جی پیٹرولنگ ریاض نذیر گاڑا کے احکامات پر
مسافروں کو سموگ کے اثرات سے بچاؤ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تاکہ موسمی تبدیلی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے.
ایس پی نے کہاکہ ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا لازم ہے انہوں نے کہا کہ
کسان فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں. ٹرانسپورٹ مالکان گاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھیں، دھواں چھوڑ نے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی.
انہوں نے بتایاکہ پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 شاہراہوں پر سیف ہائی ویز کے اصولوں پر عمل پیرا ہے.
لوگ فوگ ودھند کے پیش نظر رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں دوران ڈرائیونگ انتہائی بائیں جانب گاڑی چلائیں،روڈ پر گاڑی ہرگز پارک نہ کریں دھند کے دوران رفتار کم سے کم رکھیں
فوگ لائٹس لگوائیں ونڈ اسکرین کو وقتا فوقتا صاف کرتے رہیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں.
ایس پی نے کہاکہ پی ایچ پی فرسٹ ریسپانڈر کے فرائض سرانجام دے رہی ہے تمام افسران خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں.
ایس پی نے کہاکہ فوگ سموگ ماحولیاتی آلودگی سانس پھیپھڑوں اور آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے
اورفوگ میں حد نظر بہت کم رہ جاتی ہے اس لیے ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں.
ہاتھ اور منہ باربار دھوئیں تاکہ سموگ کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہا جاسکے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں کورونا کی ریڈ مہم کامیابی سے جاری ہے.
انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے تمام اہداف پورے کیے جائیں. فرائض میں کوتاہی، عدم دلچسپی اور بوگس انٹری پر سخت کارروائی ہو گی..
انہوں نے یہ ہدایات دیہی مرکز صحت سرور والی کے معائنہ کے دوران جاری کیں. سیکرٹری ہیلتھ تنویر اقبال تبسم نے کورونا کے فکسڈ کاونٹر کا بھی معائنہ کیا،
ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں.
سیکرٹری ہیلتھ نے ناقص کارکردگی پر سینئر میڈیکل آفیسر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے آر ایچ سی کے انفراسٹرکچر کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی.
انہوں نے کہاکہ نو تعمیر شدہ بلڈنگ میں او پی ڈی، ایمرجنسی سمیت تمام شعبے فعال کیے جائیں.
مراکز صحت میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات اور ضروری ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے.
سیکرٹری ہیلتھ تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ مراکز صحت کے اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تعینات حیدر سکواڈ کے اہلکاروں کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہر کا وزٹ کر کے چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تعینات کئے گئے
اہلکاران کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہر کا وزٹ کر کے خود چیک کیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ
موٹر سائیکل ڈکیت و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ڈکیتوں اور دیگر جرائم کرنے والے شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاریاں
عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ضلع بھر میں مٶثر چیکنگ کرتے ہوۓ
جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ رات گۓ
تک پولیس کا موثر گشت جاری رہتا ہے تاکہ عوام الناس کو پرسکون ماحول میسر کیا جاۓ حیدر سکواڈ کے موثر گشت اور چیکنگ کرنے کا مقصد
عوام الناس کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ
عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لۓ بھر پور اقدامات عمل میں لاۓ گۓ ہیں
اور شہر بھر میں لإ اینڈ آرڈر کی صورت حال پہلے سے بہتر کرتے ہوۓ پولیس جوانوں کا الرٹ کر دیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان
ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 161 مجرمان اشتہاری گرفتار۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر ہور کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے
جس کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اسی سلسلے میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے
ڈیرہ غازیخان پولیس نے 161 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے ڈی پی او محمد علی وسیم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ایس ایچ اوز کو ہدایت کر دی گئیں ہیں تاکہ
عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
کیونکہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ڈیرہ غازی خان پولیس دن رات محنت کر رہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
گمشدہ کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری۔
پولیس نے گمشدہ بچہ ورثا کے حوالے کر دیا بچے کے ملنے پر ورثا نے تھانہ دراہمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
ڈیرہ غازیخان پولیس دراہمہ کو اطلاع دی گئی کہ محمد ساحل نامی بچہ لاپتہ ہو گیا ہے
جس پر تھانہ دراہمہ پولیس نے دن رات محنت کر کے گمشدہ بچہ ساحل کو ڈھونڈ کر ورثا سے ملا دیا۔
گمشدہ بچہ کے ورثا نے ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد صادق کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا
اور بچوں کو قطرے پلا کر قومی پولیو مہم کا افتتاح کیا۔مہم کا باقاعدہ آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر موجود تھے۔ سیکرٹری تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ
پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں اور صوبہ کو پولیو فری برقرار رکھنے کےلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیو مہم کے دوران 22873 ٹیمیں حصہ لے گی
اور 68 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی ٹیمیں مانیٹرنگ کریں گی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون