دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کی تاریخ

منصوبے کی پہلی لائن یعنی گرین لائن جس کا تعمیراتی کام دو ہزار سولہ میں شروع ہوا تھا مکمل ہو چکا ہے

کراچی میں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کے تحت پانچ خصوصی روٹس بنانے کی منصوبہ بندی دو ہزار چودہ میں شروع کی گئی

منصوبے کی پہلی لائن یعنی گرین لائن جس کا تعمیراتی کام دو ہزار سولہ میں شروع ہوا تھا مکمل ہو چکا ہے ۔۔

گرین لائن بس کاروٹ کیاہوگا؟ بس اسٹاپ پر مسافروں کیاسہولیات میسر ہوں گی

دوہزار سولہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی دو لائنز گرین لائن اور اورنج لائن کی تعمیر کا کام شروع ہوا

ابتدائی منصوبے کے مطابق گرین لائن کا روٹ سرجانی ٹاون سے بزنس ریکاررڈ روڈ تک تھا

اور منصوبے کوچھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کرنا تھا ۔۔بعد ازاں منصوبے کے روٹ کو پہلے جامع کلاتھ اور پھر ٹاور تک بڑھا دیا گیا ۔۔

اس طرح منصوبے کی لاگت ستائیس ارب سےبڑھ گئی۔۔

منصوبہ کاپہلامرحلہ سرجانی ٹاون سے نمائش چورنگی تک کاروٹ ہے۔۔۔

جو بائیس کلو میٹر طویل ہے سرجانی ٹاون سے نکلنےوالی بس فورکےچورنگی سے ہوتی ہوئی یوپی موڑپہنچے گی۔۔۔جہاں سے بس ناگن چورنگی سے ہوتی ہوئے ۔۔

نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد سے گلبہارسینٹری مارکیٹ تک پہنچے گی۔۔۔

یہاں سے بس کی اگلی منزل لسبیلہ سے گرومندرہوگی۔۔۔

جہاں سےبس مزارقائدکےسامنےبنائےگئےانڈرباس سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پرپہنچے گی

گرین لائن کےروٹ پربائیس اسٹاپ بنائےگئےہیں ان بس اسٹاپ پرمسافروں کےلیےلفٹس،بزرگ اور خصوصی افرادکےلیےویل چئیرریمپ بنائےگئےہیں ۔۔۔

تمام بس اسٹاپ پرکینٹن،واش روم اورٹکٹ بوتھ موجودہونگے۔۔۔

ایک محیط اندازے کےمطابق اس سفری سہولت سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ افراد مستفیدہوسکیں گے

About The Author