نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گرین لائن بس میں مسافروں کو کیاسہولیات میسر ہوں گی؟

گرین لائن بس منصوبے کے لئے چین سےمنگوائی گئی بسوں کی تعداد 80 ہے ۔۔

بائیس کلو میٹر طویل بی آر ٹی گرین لائن پر چین سے منگوائی گئی 80 جدید بسوں میں یومیہ ڈیڑھ لاکھ مسافر سفر کریں گے ۔۔

ان جدید بسوں میں کونسی سہولیات دستیاب ہیں ۔۔

گرین لائن بس منصوبے کے لئے چین سےمنگوائی گئی بسوں کی تعداد 80 ہے ۔۔

ہر بس کی لمبائی اٹھارہ میٹرہے ۔۔ بس کے اندر ڈرائیور کے لئے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے

سیٹوں کےلحاظ سے ایک بس میں چوالیس افراد سفرکرسکتےہیں جبکہ رش کے اوقات میں ایک سواسی افراد سفرکرسکتے ہیں ۔۔

مکمل طورپرائیرکنڈیشن بس میں معذورافراد کےلیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے ۔۔

دوران سفر مسافر وائی فائی ، موبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کر سکیں گے ۔۔

دوران سفر مسافر انٹرٹنمنٹ اسکرین سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے ۔۔

بس کے دونوں اطراف تین تین ہیڈولیک کنٹرول دروازے ہیں۔۔۔

جن میں ریمپ کی سہولت بھی موجود ہے ۔۔ بس میں اشتہارات لگانےکےلیےاٹھارہ جگہیں مختص ہیں

بس میں نگرانی کے لئے پانچ کیمرے لگائے گئے ہیں جو دوران سفر کنٹرول روم سے بزریعے انٹرنیٹ منسلک ہوں گے ۔۔

بس کوتکینکی خراب کی صورت میں روٹ سے ہٹانےکےلیے دوہیوی خصوصی لفٹر بھی منگوائےگئےہیں ۔۔

About The Author