کراچی میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ رک سکاضلع وسطی نارتھ ناظم آباد میں
فائیواسٹار چورنگی سے شاہراہ پاکستان جانیوالی سڑک کی گرین بلٹ پر ترقیاتی منصوبے کی
آڑھ میں ہرے بھرے درخت کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔رات کے اندھیرے میں سینکٹروں درخت کاٹ دیئے گئے
درخت لگانا عبادت بھی اور انسانیت کی فلاح بھی لیکن کراچی میں مختلف منصوبوں کی آڑھ میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
کراچی کے ضلع وسطی فائیواسٹار چورنگی کے قریب واقع فوڈ اسٹریٹ کے ساتھ گرین بیلٹ متعدد تن آور ہرے بھرے درخت رات کے اندھیرے میں کاٹ دییے گئے
جس کے علاقہ مکینوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے دنیا میں کہیں۔بھی اس بے دردی سے درخت نہیں کاٹے جاتے
جیسے یہاں کاٹے جارہے۔
حکومت ایک جانب بلین ٹری منصوبے پر کروڑوں خرچ کررہی ہے
تو دوسری جانب انتظامیہ درخت کاٹ کر مبینہ طور پر لکڑی فروخت کررہی ہے۔
ضلع وسطی میں درختوں کی کٹائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کے باوجود کوئی موقف سامنے نہیں آسکا
واضع رہے کہ مینٹیننس آف ٹری اینڈ پبلک پارک آرڈینینس 2002 کے تحت درخت کاٹنا
جرم ہے اس کے باوجود شہر قائد میں بے دریغ درختوں کا قتل عام جاری ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،