بہاول پور
(راشد ہاشمی )
ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے آرفن سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں سالانہ ایورڈ شوکا انعقاد،طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں سحر صدیقہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،محمد عزیز ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر،ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ،راؤ شمشادسیکرٹری بہاول پور تعلیمی بورڈ
ظہور چوہان سی ای او ایجوکیشن،عدنان فیصل،عارف خلیل ڈائریکٹر ایچ ایچ آر ڈی،وسیم سلیم پروگرا م منیجر آرفن سپورٹ،زاہد اجمل ریجنل ایجوکیشن آفیسر،نوید احمدسمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ
ہیلپنگ ہینڈ کا یتیم بچوں کی معاونت کا پروگرام اپنے ماڈل کے اعتبار سے یتیموں کی کفالت کرنے کا منفرد پروگرام ہے،حساس طبعیت،صاف دل اور گہرے احساسات کے ساتھ یتیم بچے زمین پر پائی جانے والی معصوم ترین روحین ہیں،ایسے یتیم بچے کی کفالت کی
اہمیت پر اسلام بہت زور دیتا ہے،ہیلپنگ ہینڈ باپ کے سائے سے محروم بچوں کے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے کے لیے ان کو شائنگ سٹار قرار دیتی ہے
،شائنگ سٹار کی زندگی میں قابل ذکر تبدیلی لانے کے لیے بنیادی ضروریات کی فراہمی اور اعلی تعلیم تک مالی امداد فراہم کی جاتی ہے
منتخب علاقوں میں شائنگ سٹار ز کی زندگیوں میں بہتری لانا اور انہیں عام بچوں کے برابر زندگیگزارنے کے مواقع فراہم کرن ا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے
تعلیم،نفسیاتی اور اخلاقی تربیت کے ساتھ صحت عامہ کی سہولیات بہم پہنچاکر شائنگ سٹار ز کی تعمیر و ترقی کے لیے بہترین ماحول مہیا کرنا
اور ان کی زندگیوں میں معاشی بہتری لانا اولین مقصد ہیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون