دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیالکوٹ: غیر ملکی شہری کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے

سیالکوٹ میں تشدد سے فیکٹری کے غیر ملکی شہری کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او گوجرانولہ کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے ساری رات چھاپے مارے۔

پولیس نے پچاس سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔

ترجمان کے مطابق سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور پولیس کے متعلقہ سئنیر حکام نے آپریشن میں حصہ لیا۔

پولیس کی جانب سے زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث باقی ملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے

About The Author