دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

انڈس ہائی وے المعروف قاتل روڈ پر خوفناک حادثہ کار سوار چیئر مین یونین کونسل بخارا شریف اور ان کے دوست سابق بنک مینیجر جاں بحق چار افراد شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق

چئیرمین بخارا شریف سید شاہ محمد شاہ اپنے دوست سابق بنک مینیجر عبدالشکور قریشی جوکہ سینئر صحافی محمد ناصر بھٹی کے ماموں تھے

کے ہمراہ کار میں بخارا شریف کی جانب جارہے تھے کہ راجن پور سے آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ ان کی کار پر چڑھ گئی

اور ان کے پیچھے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے بھی ٹکرا گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ

کار کوچ کے نیچے دھنس گئی جبکہ ٹریکٹر کے ٹکڑے ٹکڑے گئے دونوں کار سوار سید شاہ محمد شاہ اور عبدالشکور قریشی موقع پر جاں بحق ہوگئے

جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور پٹھان خان اور اسکے ہمراہی مزدور شدید زخمی ہوگئے پٹھان خان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے

جسے دیگر زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور روانہ کر دیا گیا ہے

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی جام پور حافظ غلام فرید اور محمد پور دیوان پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے

مسافر کوچ کو قبضے لے لیا گیا ہے پولیس تھانہ محمد پور دیوان مصروف تفتیش ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: جام پور

(وقائع نگار)

محمدپوردیوان ٹریفک حادثہ, پر سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے

تنویر اقبال تبسم نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راجن پور کو زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

تمام زخمیوں کو معیاری فوری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جام پور کو بھی ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کی دیکھ بھال کی خود نگرانی کریں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

(وقائع نگار)

سابق ٹکٹ ہولڈ ر پی پی 293 پاکستان پیپلزپارٹی و کونسلر ملک سبطین سرور آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے

غریب عوام پہلے ہی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں اوپر سے عوام دشمن حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید 4.74 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ مرے کو

مارے شامدار کے مترادف اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب آئی ایم ایف نے ملک کی معیشت پر پنجے گاڑھ کر اس کا بیڑا غرق کردیا ہے

تو دوسری طرف حکمرانوں کی ملی بھگت و عدم توجہی کی بدولت کرپٹ مافیا نے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پر ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے

جس سے عوام بدترین ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات،آٹے،چینی،گھی،سبزیاں

گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور جن کے ذرائع آمدن محدود ہیں اور وہ غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جام پور

(وقائع نگار )

گزشتہ سے پیوستہ روز روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے ضلع راجن پور کے ممتاز سیاسی وسماجی،مذہبی راہنما چیئر مین یونین کونسل بخارا شریف

سابق وزیراعظم سردار میر بلخ شیر خان مزاری کے معتمد خاص مخدوم سید شاہ محمد شاہ بخا ری کی نماز جنازہ بخارا شریف میں ادا کر دی گئی

مسلم لیگ ن کے راہنما سردار اویس احمد خان لغاری سردار عمار احمد خان لغاری پروفیسر رفیق حسین حیدری محمد ایوب خان ناصر ایڈوکیٹ ملک کریم نواز ایڈوکیٹ مرزا محمد عزیز خان بنی اسد آفتاب نواز مستوئی ، ایم شہباز خان گشکوری

نور احمد راہی عبدالجبار خان،جام احمد علی، ملک احسان عمران ارائیں، سردار اختر حسن خان گورچانی،سردار اطہر حسن خان گورچانی

سردار شیر جہان گشکوری، سردار اللہ نواز خان گشکوری، سردار لیاقت حسین خان گشکوری، ابرار حسین قریشی،محمد نعیم اقبال، محمد نعمان خان، سجاد حسین بھٹی

مولانا قاضی انعام باری، حافظ عبداللہ اویس، محمد شعیب کھوکھر، محمد عامر،علمدار حسین بھٹی سمیت دیگر نے پیر سید شاہ محمد شاہ بخاری کی وفات پر جنت الفردوس میں

اعلیٰ وارفع مقام کی دعاکی جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب ختم قرآن خوانی 5دسمبر بروز اتوار 11بجے دن بخارا شریف میں ادا کی جائے گی

۔عمار خان لغاری کی پہلے والی نیوز میں غلطی ہوگئی تھی معزرت خواہ ہوں دوبارہ ارسال ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جام پور

( وقائع نگار )

مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما اور امیدوار قومی اسمبلی سردار عمار احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں

اور اس وقت وینٹی لیٹر پر سانسیں لے رہی ہے وہ جام پور میں مسلم لیگی کارکن جاوید خان کھوسہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ٹی پارٹی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے

انہوں نے کہ ملک میں بد امنی ‘ بد عنوانی ‘ افراتفری غنڈہ گردی انتہا پر ہے مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا کسان کھاد کے حصول کیلئیے مارا مارا پھر رہا ہے

مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لئیے حصول روزگار کیلئیے سرگرداں ہیں نا اہل اور سلیکٹیڈ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے

 

سردار عمار خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پسماندہ علاقوں میں جتنا ترقیاتی کام ہوئے ان کی نظیر کہیں نہیں ملتی وزیر اعظم اور ان کے حوارین تمام توانائیاں اپوزیشن لیڈروں کی کردار کشی اور انتقامی کاروائیوں پر صرف کر رہے ہیں

مگر اللہ کے فضل سے ہماری پوری قیادت ہر مشکل اور کڑے وقت سے سرخرو ہوکر نکلی ہے اور آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے

 

تقریب سے صدر مسلم لیگ حلقہ پی پی 293ملک کریم نواز ارائیں اور سابق وائس چیرمین بلدیہ محمد یونس قریشی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ

جام پور مسلم لیگ کا گڑھ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا پروفیسر رفیق حسین حیدری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ محمد بلال خان لنڈ ‘ چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ مغلان

پیر عرفان اکرم بودلہ سابق کونسلر و تاجر راہنما عبدالرزاق عادل ‘ پی اے ٹو عمار خان عبدالغفار خان لغاری کے علاوہ کھوسہ برادری کے عمائدین کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور صوبائی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔

قبل ازیں سردار عمار احمد خان نے اپنے احباب اور مسلم لیگی عہدیداروں کے ہمراہ نومنتخب صدر انجمن تاجران رضوان انور قریشی سے ان کے والد سابق صدر انجمن تاجران محمد انور سلیمان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

اور ان کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان کے سوا ل کے جواب میں سردار عمار احمد خان نے کہا کہ وہ

مسلم لیگ ن کی قیادت کے پابند ہیں این اے 193 سے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی جسے امیدوار نامزد کرے گی ہم سب مل کر اسے کامیاب بنائیں گے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں

اور ان شا اللہ آنے والے الیکشن میں ضلع راجن پور سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہ جام پور کے ساتھ بہت نا انصافیاں ہوئی ہیں

اور اس علاقے کو دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہم اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دیں گے

تاجر راہنما شیخ محمد کلیم رانا محمد اشرف حکیم عبدالقادر شاہین مقامی صحافی آفتا ب نواز مستوئی ابرار حسین قریشی ‘ محمد یاسین ہاشمی رانا محمد سلیم اور

دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے

About The Author