اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

شاہد عدیل مٹھا

انتہائی ہنس مکھ ، یاروں کا یار، حاجی پورشریف کی اجتماعی تعمیروترقی اور اجتماعی مفاد عامہ کا خواہاں ، شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے لیئے

کچھ غیر معمولی روایت سے ہٹ کر بہت کچھ کرنے کے لئے پرعزم ،جیسے پہلے کاروباری حلقے میں اپنے نام بنایا، پھر صحافت جیسے مشکل ترین شعبے میں نام کمایا اور شہر حاجی پورشریف کے لیئے قومی اخبارات کے صفحہ اول کے نوائے

وقت گروپ سے منسلک ہوا.پھردیکھا کہ سیاسی طور پر کسی گروپ سے منسلک ہو کر ہی اپنے شہر اور علاقہ مکینوں کی بہتر طور پر خدمات سر انجام دے سکوگا

پھر عملی طور پر خانوادہ محبوب قبلہ عالم نارووالہ شنہشاہ صاحبزادہ خواجہ صالح محمد سئیں اور انکے گروپ سے برسوں سے سیاسی مصلحتوں کا شکار گلیوں کے ٹکڑوں میں ٹف ٹائل لگوائی، اور بھی کئی کام کرائے،

ایک انتہائی غریب اورمتوسط گھرانے کا فرد اس اہم ترین فیصلہ کن موڑ پر اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کر کے ایک سیاسی گروپ کو جوائن کرنے جارہا ہے

لیکن اہم ترین اور توجہ طلب بات ہے کہ اس فیصلے کی اسے بھاری قیمت بھی چکانی پڑے گی

جس کے لیئے وہ شاید ہر لحاظ سے تیار ہو اور آخر یہ فیصلہ اس نے کچھ سوچ سمجھ کر اپنے یاروں،دوستوں،خیرخواہوں،محبین ،

محسنوں اور سب چاہنے والوں رشتہ داروں اور اپنے خاندان سے مشاورت کےبعد کیا ہوگا…..؟

لیکن ان سب سے بڑھ کر شاہدعدیل مٹھا نے یہ فیصلہ اپنے شہر اور علاقہ مکینوں کے لیئے کیا ہے

تو اہلیان حاجی پورشریف کا بھی حق اورفرض بنتا ہے اور ان پر قرض ہے کہ وہ بھی ہر موڑ پر اس نوجوان کا ساتھ دیں جس نے انکے لیئے یہ بہت بڑاقدم اٹھایا ہے

اور بہت بڑا فیصلہ کیا ہے. کیونکہ وہ شہر کیساتھ سوہنڑاں ہے اور شہر والے اسکے ساتھ سوہنڑے ہیں………

(بے شک چند ایک لوگ اس بات سے اتفاق نہ کریں مگر قوی گمان ہے کہ اکثریت اس سے اتفاق کرے گی

)
اللہ پاک اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اجمعین کے صدقے شاہد عدیل مٹھا کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں ،

کامرانیاں ،سرخروئیاں اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطاء فرمائے آمین ثمہ آمین

اللہ اور اسکا پیارا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کا حامی و ناصر ہو! آمین

جزاکم اللہ خیر
پیارے بھائی شاہدعدیل مٹھا کی محبتوں کا اسیر ایک محب وطن شہری

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حقیقی معنوں میں صحافتی خدمات ادا کرنے والے غیور صحافیوں کیطرف سے
#چارٹر آف ڈیمانڈ

1.ضلع ، تحصیل اور ٹائون کمیٹی کی سطح پر حکومت وقت کے تعاون سے پریس کلبز اور جرنلسٹ کالونی کا قیام عمل میں لایا جائے.

2. صحافیوں کو محکمہ سوشل ویلفیئر / سوشل سیکیورٹی ایمپلائز انسٹیٹیوشن سے ماہانہ کنٹری بیوشن کے عوض صحت تعلیم اور پنشن کی مراعات دلائی جائیں.

3. صحافیوں کو محکمہ اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن سے ماہانہ کنٹری بیوشن کے عوض بڑھاپا الائونس / پنشن کی مراعات دلائی جائیں.

4.صحافیوں کو روز بروز بڑھتی مہنگائی کے سبب خصوصی الائونس / راشن کارڈ جاری کیئے جائیں.

5.صحافیوں کے معاشی مسائل کے حل کے لئےبنکوں کو آسان اور بلاسود قرضے فراہم کرنے کا پابند کیا جائے.

ایک محب وطن صحافی

%d bloggers like this: