جنوری 3, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی خاتون صدف ناز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرلیا

صوفیہ مرزا کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب

میری بچیوں کو اغوا کر کے انہیں بیرون ملک سمگل کردیا گیا، درخواست گزار صوفیہ مرزا

دس سال سے میں نے اپنی بچیوں کو دیکھا تک نہیں، درخواست گزار

ایف آئی اے نے تحقیقات میں خاتون ملزمہ کو قصوروار قرار دیا ہے،اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے

خاتون صدف ناز کا بیرون ملک فرار ہونے کوششیں کر رہی ہیں، درخواست گزار

محترمہ اگر آپ ضمانت برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ملک میں ہی رہنا ہو گا، جسٹس قاضی محمد امین

ہم ملزمہ کی ضمانت منسوخ بھی کر سکتے ہیں، جسٹس مقبول باقر

کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے دبئی سے بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی؟جسٹس مقبول باقر

دبئی پاکستان کی ایک تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے،جسٹس قاضی محمد امین

ایف آئی اے ابھی تک بچیوں کو واپس کیوں نہیں لا سکا؟جسٹس مقبول باقر

کیا دبئی کے ساتھ پاکستان کی ٹریٹی موجود ہے ؟ جسٹس مقبول باقر

بچیوں کو دبئی سے لانے کیلئے ایف آئی اے خط لکھ چکا ہے, ایف آئی اے

سپریم کورٹ نے ملزمہ صدف ناز کو سپریم کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا

عدالت نے ملزمہ کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دے دیا

کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی

اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی دو بچیوں کی حوالگی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

About The Author