پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ تیار۔۔۔
100
لٹر مضر صحت پائوڈر سے بنا دودھ،200کلو ساسز،288 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف،ایف آئی
آر درج،ایک ملزم گرفتار،سامان ضبط
231
فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1 لاکھ18ہزار500روپے
کے جرمانے عائد،182شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان یکم دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر ملک شاپ،ہوٹل سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا
اور 200 کلو ساسز کو موقع پر تلف کردیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر چکن شاپ
ہوٹل،کریانہ سٹور کو 24ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔اس کے ساتھ لیہ میں سپر سٹور،کریانہ سٹور کو صفائی کے انتظامات کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے
پر 22 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح راجن پور میں دہی بھلےاور بریانی شاپ میں غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر 35سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہاتھوں ملاوٹ مافیا کی شامت۔پائوڈر سے بنا دودھ اور مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے
ایف آئی آر درج کروادی اور تمام سامان قبضہ میں لے لیا۔اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ
چنگی نمبر4 نیئر آئس فیکٹری خیر پور ٹامےوالی میں خفیہ اطلاع پر سجاد اور جعفر ملک پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔تو موقع پر پایا جانے والا30لٹر پائوڈر والادودھ،25کلووئےپائوڈر،2 گھی کے ٹین برآمد ہوئے جن کو تلف کردیا گیا۔
کیمیکلز اور پائوڈر سے بنایا جانے والا دودھ جان لیوا۔دل،جگر اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
دودھ ایک قدرتی غذا،ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام پنجاب فوڈاتھارٹی کے کسی بھی قریبی دفتر سے مفت دودھ کا ٹیسٹ کروائیں۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری،ہوٹل کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح سےبہاولنگر میں بھی کریانہ سٹور اور ملک شاپ میں ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
اور20 لٹر مضر صحت دودھ اور 288 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی۔مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے
کمشنرنے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو خدمت کا مقصد صرف کھلی کچہری نہیں
بلکہ متعلقہ محکموں کا دفتر قائم کرنا ہے پٹواری سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک ریکارڈ سمیت موجود رہتے ہیں
اب اس کا دورانیہ ایک دن سے بڑھا کر دو دن کردیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈے میں عوام کے گھروں کے
نزدیک ریونیو عوامی خدمت کے نام پر عارضی دفاتر قائم کر کے موقع پر ریکارڈ دیکھ کر 24 گھنٹے کے اندر حل طلب مسائل نمٹائے جائیں گے۔
کمشنر ذیشان جاوید نے کھلی کچہری میں مرد اور خواتین کے مسائل تفصیل سے سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد،محسن نثاراور دیگر
افسران کے علاوہ پٹواری ریونیو ریکارڈ سمیت کھلی کچہری میں موجودتھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔آبدیدہ بزرگ شہری سمیت دیگر سائلین کے مسائل سنے اور بد انتظامی پر سروس سنٹر انچارج ذیشان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے
کمشنر نے اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا کو روزانہ کی بنیاد پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کی ہدایت کی۔
کمشنر نے سنٹر میں موجود عوام سے بھی معلومات لیں اور تمام کاؤنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کئے۔
کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں عام شہری کی رہنمائی کا نظام بنایا جائے گا۔
سنٹر میں مینجمنٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوامی بوجھ کم کرنے کیلئے دیہی مرکز مال بنائے گئے ہیں
جہاں گھر کی دہلیز پر رجسٹری،انتقال،فرد ملکیت سمیت دیگر ریونیو معاملات نمٹائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں پڑھے لکھے پٹواریوں کی نئی بھرتی مکمل کرلی گئی ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ
انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان 2021 کا انعقاد جاری ہے، جوکہ چھ دسمبر تک مکمل ہو گا مذکورہ امتحان کی سخت ترین مانیٹرنگ اور چیکنگ کی جارہی ہے
اور بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امیدواران کی صحیح شناخت اور امتحانی مراکز میں دستیاب کوائف کی تصدیق کیلئے
انہیں اپنے تصدیق شدہ فوٹو گرافس ساتھ لانے کا پابند کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب پولیس کے خصوصی تعاون سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
امیدواران سے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نظم وضبط کی مکمل پابندی اور پاسداری کریں اور نگران امتحانی عملہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ
غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ اس دفعہ تمام امتحانی مراکز کے انشائیہ پرچہ جات پر ”واٹر مارک ” کے ذریعے متعلقہ امتحانی مرکز کی
شناخت کو ظاہر کیا گیا ہے تاکہ امتحان کو شفاف ترین بنایا جا سکے۔ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کے خلاف موقع پر کارروائی کی جارہی ہے۔
شیخ امجد حسین نے تنبیہہ کی ہے کہ امیدوار تلبیس شخصی یعنی کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے سے گریز کریں
کیونکہ یہ پاکستان پینل کوڈ 1860 اور پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل پریکٹس آرڈیننس 1950 کی رو سے جرم ہے اور
مذکورہ قوانین کی رو سے اس کی سزا منسوخی اسناد کے ساتھ ساتھ قید اور جرمانہ بھی ہے۔
ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجدحسین نے واضح کیاکہ مذکورہ انٹرمیڈیٹ کا سپیشل امتحان اور گیارہ دسمبر سے ہونے والا میٹرک کے سپیشل امتحان 2021 کا انعقاد اور
ان امتحانات کے نتائج کی تیاری کوویڈ19 کے تحت اعلان شدہ پالیسی کے مطابق ہوگی اور اس پالیسی کا اطلاق اور دائرہ کار سال 2021 تک ہو گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کوہ سلیمان کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کامنصوبہ انتہائی شاندار اور
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک اوربڑا اقدام پراجیکٹ پر 10ارب روپے لاگت آئیگی
اس بات کا اظہار رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کنوینئر پرنٹ میڈیا جنوبی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سوڑا ڈیم کا اگلے برس کے آغاز میں سنگ بنیاد رکھا جائیگا
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیم کی تعمیر سے متعلقہ دیگر امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے.
سوڑا ڈیم علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔یہ صرف ایک ڈیم نہیں بلکہ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہوگا،جس سے پورا
علاقہ استفادہ کرے گا۔سوڑا ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔51ہزار ایکڑ پانی کو ذخیرہ کیا جاسکے گا۔
ڈیم دریا کی سطح سے 258فٹ اونچا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر پر تقریباً10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ڈیم کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گا اور زرعی شعبہ میں بے پناہ ترقی ہوگی اور علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم برسات میں پہاڑی نالوں میں بہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے۔ اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر پہلی بار پسماندہ ترین علاقوں تک پہنچا ہے۔ اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا
اور ڈیم کے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی حاملہ خواتین کی صحت اور مالی امداد کے پروگرام آغوش کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے
اورڈپٹی کمشنر نے پنجاب ہیومین کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کیلئے پانچ رکنی ضلعی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پراجیکٹ کا آغاز ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ کے گیارہ اضلاع میں کیا جارہا ہے جس کا اولین مقصد حاملہ اور دودھ پلانے والی مستحق ماؤں کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی
ماں و بچہ کی بہتر صحت اور حمل کے 1000 دن تک مالی معاونت شامل ہے۔ آغوش پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق حاملہ خاتون کو
اپنے پہلے طبی معائنہ سے لیکر بچے کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل ہونے تک مرحلہ وار 17000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
اس ضمن میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی متعلقہ پراجیکٹ آفس محکمہ صحت اور محکمہ سکول ایجوکیشن نے مل کر کام شروع کردیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔
شاہ سکندر روڈ پر گھر میں ذخیرہ کی گئی کھاد برآمد کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کردیا گی۔
ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
ادھر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے دوسرے روز بھی مارکیٹوں کا معائنہ کیا
اور کھاد کے سرکاری نرخ نامے چھپانے والے ڈیلروں کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں بھی تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر لٹریسی پنجاب راجہ راشد حفیظ دو دسمبر کو تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی کا گیارہ بجے دن دورہ کریں گے۔
یہ بات ان کے آفس سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان نے گھر کی دہلیز پر کورونا ویکسی نیشن مہم میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ وزیر اعلی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے تعریفی شیلڈ سے نوازا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیلئے بھی کارکردگی شیلڈ دی گئی۔
سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
انہوں مزید بتایا کہ ڈیرہ غازی خان نے کورونا ویکسی نیشن کی 12روزہ خصوصی ریڈ مہم کے دوران 4,23,641 افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریچ ایوری ڈور مہم کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ہے
جس کے تحت ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں 574728 سے زائد شہریو ں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی-
دوسرا مرحلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا اور امید ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس اور فیلڈ ٹیمیں دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی –
سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے اب اومی کرون نامی وائرس دنیا بھر کے لئے خطرہ بن کر سامنے آرہاہے۔
وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ہی موثر ذریعہ ہے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کے لئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ڈیرہ غازی خان سرگرم عمل ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصرنے ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ پل ڈاٹ پر رکشہ ڈرائیورں کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا
جس میں لین،لائن کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی ہدایت کی
انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائیگی.اس موقع پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی
جبکہ سموگ سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
زچہ بچہ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کی جلد تکمیل اورپل ڈاٹ چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے روڈ سٹرکچر کو کشادہ کیا جائیگا۔
نیسپاک اور ٹیپاکی ٹیم معائنہ کرکے سفارشات پیش کرے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی ڈویژن ذیشان جاوید نے احکامات جاری کردئیے۔
کمشنر نے ڈیرہ غازی خان شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف الرحمن اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کا جائزہ لیا ایس ای بلڈنگز وقار احمد نے بریفنگ دی۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پر دو ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔
کمشنر نے ہسپتال میں نئی او پی ڈی،گائنی بلاک کی سائٹس کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو سائٹس جلد کلئیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نے زیر تعمیرپناہ گاہ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف،ایم ایس ڈاکٹر نجیب اور دیگر موجود تھے
کمشنر نے پل ڈاٹ چوک کا بھی دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی کیلئے روڈ سٹرکچر کو کشادہ کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو لاہور سے نیسپاک اور ٹیپا کی ٹیم بلا کر سفارشات لی جائیں۔کمشنر نے مانومنٹ کی جلد تکمیل کیلئے بھی احکامات جاری کئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف الرحمن اور ایکسیئن ہائی ویز امجد خان نے پروجیکٹ کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کیا۔
انہوں نے وزیر اعلی کے آبائی علاقے بارتھی میں قبرستان کی چار دیواری،ٹف ٹائلز،ویسٹ منیجمنٹ شیڈ اور محکمہ کی زیر نگرانی صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے
تحت منصوبوں میں میٹریل اور کام کی رفتار چیک کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے بارتھی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے یونٹ کا بھی معائنہ کرتے صفائی
اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بارتھی اور کوہ سلیمان کی رابطہ سڑکوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایس ای و ایکسین خرم عباس اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات بہتر کئے جائیں۔ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چاہئے
تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں جاسکتا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران بہتری کی ہدایات جاری کیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیر ہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں
حیدر سکواڈ کی تعیناتی سے سٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ تاجروں،صنعتکاروں کے مسائل کے حل اولین ترجیح ہے یہ
بات ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہو ئے کہی
اس موقع پر نائب صدر چیمبر آف کامرس سردار محمد خلیل احمد خان علیانی ،سابق سینئر نائب صدر محمد طارق اسماعیل، سابق نائب صدر مرزا ظفر اقبال ممبران
ایگزیکٹو فردوس حمید خان، مرزا محمد اقبال ، چیمبرآف کامرس کے سابق نائب صدرزاہدنظام،
مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب، سٹی صدر جان عالم خان لغاری، جنر ل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی، سینئر نائب صدرحاجی محمدزبیرنظامی،
چئیرمین حاجی رانا نذیر احمد، سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،خرم اسحاق مستوئی ،جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن جمشید فریدی،
رانی بازار کے صدر چاچا فاروق احمد سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری سیکرٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک و دیگر شریک تھے۔
اس موقع پر طارق اسماعیل جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن تاجران اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری اور چیمبر کے نائب صدر سردار خلیل علیانی نے کہا کہ
ہمیشہ انتظامیہ اور ٹریڈرز کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے انتظامیہ صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے
تھانہ کلچر میں تبدیلی آرہی ہے ہمیں موجودہ ڈی پی او سے اچھی توقعات ہیں اور بہتری کی امید ہے تاجروں نے حالیہ سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے تجاویز پیش کی ۔
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے پولیس ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ
تاجروں اور پولیس کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرکے مسائل کو باہمی طورپر حل کیا جائے گا تاجروں اور صنعتکاروں کے پولیس سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس میں ڈیسک قائم کیا جائے گا
اور مارکیٹوں میں چوکیداری نظام بہتر بنانے کیلئے بیٹ سسٹم فعال کر کے کیمرے سمارٹ سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے اور متعلقہ مارکیٹوں کے گارڈز اور انکے
بائیک رجسٹرڈ کرکے سیکیورٹی کا نظام موثر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں کمی کیلئے کوششیں جاری ہیں
تاہم تاجر اور شہری جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے مزید بتایا کہ چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث بڑے گینگ کا سراغ لگایا گیا ہے ہماراایجنڈا کرائم فائٹنگ ہے جسے تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنایا جاسکتا ہے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدا ت کرائم میٹنگ کا انعقاد، ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا سمیت سرکل افیسران اور ایس ایچ اوز کی شرکت
میٹنگ میں کرائم کی صورت حال اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا
ڈی ایس پی سرکل ہائے اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی میٹنگ میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی طرف سے تھانہ کلچر کی تبدیلی اور کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے دئیے گئے احکامات کی تعمیل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا
ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تھانوں کی سطح پر کرپشن کے خاتمہ اولین ترجیح ہے
اور 15کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنائیں عدالتوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر کریں، ضلع بھر میں پکٹ ہائے پر موجود اہلکاران
کمل SOPپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بر وقت تکمیل کریں ۔جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں
ناجائز اسلحہ ، منشیات ، جوا، بلانمبری موٹر سائیکل کے خلاف ذیادہ سے ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔
حادثات کی روک تھام کے لیے تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔تھانوں میں تشدد،نجی ٹارچرسیل یا غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہ ہے
سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگران ایس پی انوسٹی گیشن خود کریں ۔مجرمان اشتہاری ،عدالتی مفرروان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروئیاں عمل میں لائی جائیں ۔
ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں ،شہداکی فیملز کے ساتھ رابطہ رکھیں انہیں درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں
اس کے علاوہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہیں درپیش مسائل کا فوری ازالہ کریں ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ