دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہتک عزت کیس،گلوکارہ میشا شفیع کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی

علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت دعوی سے متعلق کیس میں درخواست داٸر کی گٸی تھی

گلوکار علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروا دی ۔

علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت دعوی سے متعلق کیس میں درخواست داٸر کی گٸی تھی کہ میشا شفیع دبٸی کنسرٹ کے لیے آ رہی ہیں

مگر پاکستان میں عدالت پیش ہونے کے لیے نہیں آتیں ,,,میشا شفیع نے جواب جمع کروایا گیا کہ وہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہیں

کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے ،،،جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں

میشا شفیع نے یقین دہانی کرواٸی ک وہ سولہ دسمبر سے بیس دسمبر تک پاکستان میں ہیں اور عدالت میں پیش ہوں گی

ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلا جرح مکمل کر سکتے ہیں تاہم بیس دسمبر کے بعد واپس چلی جاٸیں گی

میشا شفیع نے جواب میں مزید کہا کہ پہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی جس پر عدالت نے فیصل محفوظ کر رکھا ہے

اب وہ ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتیں،،،جواب میں کہا گیا کہ میشا شفیع کے خاوند کینڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوٸے ہیں

وہ پیش نہیں ہو سکتے لہذا ان کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جاٸے ۔کیس کی مزید سماعت تین دسمبر کو ہو گی

جس میں علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید پر جرح مکمل کریں گے

About The Author