اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی شناخت کا استعارہ گھنٹہ گھر||محمد شیراز اویسی

اسی گھنٹہ گھر کے تھوڑا ساٸیڈ پہ پرانے ملتان کا مشہور لوہاری دروازہ کا چوک اور اسی چوک سے اندرون شہر کی فصیل کے اندر سے راستہ نکلتا ھے جو ملتان کے تمام دروازوں سے ھو کر گزرتا ھے

محمد شیراز اویسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملتان کا معروف گھنٹہ گھر جسے 1884 میں نارتھ بروک ٹاور کے نام سے تعمیر کیا گیا،اپنے شاندار فن تعمیر،بلندو بالا کلاک ٹاور اور منفرد محل وقوع کی وجہ سے بلاشبہ شہرِ ملتان کا مرکز کہلاٸے جانے کے قابل ھے۔

اس مرکز کو یہ فخر بھی حاصل ھے کہ اس کے عقب میں موجود سڑک جو کوٹلہ تولہ خان سے ھوتی ھوٸی سات نمبر چونگی کو جا نکلتی ھے
اس میں سلطان محمد تغلق کی جاٸے پیداٸش ھے

اور اس کے بغل سے نکلتی سڑک جو قلعہ کہنہ قاسم باغ کو چھوتی ھوٸی حسین آگاھی سے ھوتی ھوٸی دولت دروازہ کو جاتی ھے اس سڑک پر واقع مکان قاضیاں والا میں سلطان بہلول لودھی پیدا ھوا

اور اسی مرکز کے بلکل سامنے سڑک جو فوراہ چوک سول ہسپتال اور نواں شہر سے ھوتی ھوٸی ابدالی روڈ کو جا نکلتی ھے اس سڑک پر موجود کڑی سدوزٸی میں احمد شاہ ابدالی کی جاٸے پیداٸش ھے

اسی گھنٹہ گھر کے تھوڑا ساٸیڈ پہ پرانے ملتان کا مشہور لوہاری دروازہ کا چوک اور اسی چوک سے اندرون شہر کی فصیل کے اندر سے راستہ نکلتا ھے جو ملتان کے تمام دروازوں سے ھو کر گزرتا ھے

اور گھنٹہ گھر کی داہنی بغل سے ھی ایک سڑک کچہری چوک سے ھوتی ھوٸی نشتر ہسپتال اور MDA چوک کو جا نکلتی ھے

اسی بات سے گھنٹہ گھر چوک کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ھے کہ اس چوک سے ھم شہر ملتان میں جدھر جانا چاہیں آسانی سے جا سکتے ہیں
یعنی کہنے کی حد تک نہیں بلکہ حقیقتا یہ چوک ملتان کا دل کہلاٸے جانے کے قابل ھے
لیکن شہر ملتان کے اور حصوں کی طرح ٹریفک کے اژدہام اور بے جا ناجاٸز تجاوزات نے اس تاریخی جھومر کے حسن کو بھی گہنا دیا ھے
ملتان کے سابق DCO نسیم صادق نے شبانہ روز محنت اور بہترین پلاننگ سے ملتان کے کٸی مقامات بالخصوص گھنٹہ گھر اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کو جس طرح سجایا اور سنوارا
واقعی قابل تعریف ھے
گھنٹہ گھر کے وسط میں گول مارکیٹ کو گرا کر جدید اور قدیم کے امتزاج سے مسجد کی تعمیرِ نو کی جو آج شہر ملتان کی شناخت میں اہمیت اختیار کر چکی ھے

May be an image of 2 people, monument and outdoors

اور گھنٹہ گھر چوک سے درباد شاہ رکنِ عالم ؒ اور بلند بالا دمدمہ کا منظر ایسا دلکش نظارے کا سماں پیدا کرتا ھے جو بیان سے باہر ھے

May be an image of 1 person and outdoors

اگر موجودہ ارباب اختیار بھی گھنٹہ گھر کی عمارت کے گرد بے ہنگم تجاوزات اور مارکیٹس کا خاتمہ کرا کر اسے اصل شکل میں بحال کر دیں تو نا صرف ایک شاندار منظر نسلِ نو کو دیکھنے کو ملے گا بلکہ ملتان کی تاریخی شناخت مزید شکست و ریخت سے محفوظ رہ کر ایک دلکش استعارے میں بدل جاٸے گی

میرا ملتان

رمیض حبیب کی مزید تحریریں پڑھیے

%d bloggers like this: