بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے پنجاب بھر میں مہم جاری ہے
صوبے کے دور دراز کے علاقے جہاں ،، آمد و رفت کے ذرائع محدود ہیں
وہا٘ں محکمہ صحت نے ویکیسی نیشن سٹاف کو چنگچی رکشے اور اونٹ بھی فراہم کئے ہیں
پنجاب کے چھتیس اضلاع میں پونے پانچ کروڑ بچوں کو خسرہ اور وبیلا سے بچاو کے ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ۔
پندرہ نومبر سے نو ماہ سے پندرہ سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم جاری ہے۔
مہم کی کامیابی کیلئے تیس ہزار ٹیموں نےنو دنوں میں تین کروڑ چھئتر لاکھ چوالیس ہزار بچوں کو ٹیکے
لگائے
ڈاکٹر مختار احمد اعوان، ڈائریکٹر ای پی آئی: اس وقت صوبہ بھر میں چوبتیس ہزار ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن
میں سگ چار ہزار فکسڈ پوائنٹس پر ہیں جیسے آر ایچ یوز اور بی ایچ یوز باقی فیلڈ ٹیمز ہیں
پنجاب کے سرحدی ضلع بہاولپور کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں ،، جہاں دیہات میں آمد و رفت کے ذرائع نہ ہونے کے برابر ہیں
وہاں محکمہ صحت چنگ چی رکشوں اور اونٹوں کو استعمال کرے گا
ڈی ایچ او: ہمارے پاس گاڑیوں کی کمی ہے فور بائی فور جیپس ہونی چاہیئیں تاکہ صحرائی علاقوں میں سفر کی مشکلات کم ہوں
اٹھارہ ہزار کلومیٹر پر محیط بہاولپور کے صحرائی علاقہ میں بسنے والے شہری خوش ہیں
کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انہیں گھر کی دہلیز پر ویکسین لگا رہی ہیں ،،، ورنہ انہیں گھر سے بہت دور ،، شہروں کا رخ کرنا پڑتا
خوش ہیں کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھرآ رہی ہیں ،، ورنہ بہت دور شہر کے مراکز صحت پر جانا پڑتا
یونیسیف کے تعاون سے لگا۴ی جانے والی ویکسین کا ٹارگٹ بہاولپور میں پندرہ لاکھ بچے ہیں ،،
ایک سو آٹھ یونین کونسلز میں گیارہ سو بیس ٹیموں نے پہلے نو روز کے دوران گیارہ لاکھ بچوں کو ٹیکے لگا دیئے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب