دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہاکی ٹیم کی بری رینکنگ کا ذمہ دار کون ہے؟

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی غیرمتاثرکن رینکنگ پرانی انتظامیہ پر ڈال دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی غیرمتاثرکن رینکنگ پرانی انتظامیہ پر ڈال دی

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کہتے ہیں پرولیگ سے ڈراپ ہونے کا خمیازہ رینکنگ اور جرمانہ کی صورت میں بھگتنا پڑا

قومی کھیل ہاکی مسلسل تنزلی کا شکار،، گرین شرٹس ورلڈ رینکنگ میں سترویں نمبر پر آ گئی

ہاکی ٹیم کی بری رینکنگ کا ذمہ دار کون ہے؟ سیکرٹری پی ایچ ایف نے تمام ملبہ سابق انتظامیہ پر ڈال دیا،، میڈیا سے گفتگو میں آصف باجوہ نے کہا قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت نہ کرنے سے معاملات خراب ہوئے
آصف باجوہ، سیکرٹری پی ایچ ایف، پرو لیگ سے ڈراپ ہونے کا خمیازہ رینکنگ اور جرمانہ کی صورت میں بھگتنا پڑا، انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کئے بغیر ریکنگ بہتر نہیں بنا سکتے، جس کے لئے وسائل درکار ہیں

سیکرٹری پی ایچ ایف کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن کا بجٹ پاکستان ہاکی سے سو فیصد زیادہ ہے ،،، اسی وجہ سے بھارتی ٹیم انٹرنیشنل سرکٹ پر نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہے

About The Author