نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس تین سو سڑسٹھ تک جاپہنچا

محکمہ موسمیات کی جانب سے پورا ہفتہ بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے

لاہور میں سموگ کا راج تاحال برقرار،،،، فضائی آلودگی کے سائے مزید گہرے

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس تین سو سڑسٹھ تک جاپہنچا

محکمہ موسمیات کی جانب سے پورا ہفتہ بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے

لاہور شہر کا فضائی منظر نامہ تاحال تبدیل نہ ہوسکا،،،سموگ اور آلودگی نے باغوں کے شہر کا ہر منظر دھندلا کر رکھ دیا

سموگ جانچنے کے نجی عالمی ادارے کے مطابق لاہور آلودہ ترین کے شہروں کی فہرست میں تین سو سڑسٹھ اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے

لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں کوٹ لکھپت پانچ سو چھیانوے اے کیو آئی کیساتھ سرفہرست ہے،،، ڈی ایچ اے فیز ایٹ،،،ٹاون شپ عمر بلاک،،، ماڈل ٹاون

سید مراتب علی روڈ اور ظفر علی روڈ بھی آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہے۔۔۔

شہریوں نے سموگ اور فضائی آلودگی کو کنٹرول نہ کرنے ہر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہر سال بروقت اقدامات کر لیے جائیں تو سموگ پر قابو پایا جا سکتا ہے

سانس لینا مشکل ہے، ہر سال یہ مسلہ ہوتا ہت،،بروقت کیوں نے اقدامات کیے جاتے۔

حکومت پنجاب سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہفتے میں تین دن سکول بند جبکہ پرائیویٹ آفسسز

میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پورا ہفتہ بارش کا امکان نہیں ہے،،شہری سموگ سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

About The Author