دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انڈسٹری میں نئے رائٹرز کا فقدان ہے،قیصر نظامانی

کراچی کی سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں ٹیلی ویژن انڈسٹری کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ اداکاروں کا ماننا ہے کہ انڈسٹری میں نئے رائٹرز کا فقدان ہے۔

معروف اداکار قیصر نظامانی نے طلبہ کو کسی اور شعبے کو چننے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مناسب معاوضہ نا ملنے کا شکوہ بھی کیا۔

کراچی کی سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں ٹیلی ویژن انڈسٹری کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

جہاں ڈرامہ اور تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ ملک کے نامور اداکار شریک ہوئے۔

اداکار قیصر نظامانی انڈسٹری کے موجودہ حالات پر دلبرداشتہ دکھائی دئیے۔ نئے آنے والوں کو ایکٹنگ سیکھنے کے ساتھ کاروبار کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

قیصر نظامانی،سینئر اداکار
تھوڑے دنوں کی بات ہے تین چار سال یہ سارا موبائل فون پر آجائےگامجھے یہ لگتا ہے۔

مستقبل قریب میں ٹی وی آبسولیٹ ہوجائےگا

سینئر اداکار اکبر سبحانی کا کہنا تھا کہ اچھا لکھنا ، پڑھنے سے مشروط ہے۔ نئے لکھاری اپنے سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اکبر سبحانی،سینئر اداکار
سناٹا ہوجاتا تھا جب اسٹوڈیونو آتا تھا طلعت حسین اور دیگر اداکار تھےسڑکوں پر سناٹا ہوجاتا تھا

تھیٹر اداکار کیف غزنوی نے طلبہ کو کھلے ذہن کے ساتھ اس شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مشورہ دیا۔۔

اداکار تنویر جمال کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں ایک جیسے موضوعات سے ہٹ کر کچھ نیا دکھانے کی ضرورت ہے۔

تنویر جمال،اداکار
بقول عمر شریف مرحوم کے دس دس بچے ہوجاتے ہیں بیوی یہ ہی بولتی رہتی ہے سچا پیار نہیں ملا

شرکاء کا کہنا تھا کہ بدلتے دور میں ڈرامے میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے۔

یہ تاثر غلط ہے کہ جو عوام دیکھنا چاہتی ہے وہ دکھایا جائے۔ جو ہم دکھائیں گے وہ عوام کی درست انداز میں اصلاح کرسکے گا۔۔

About The Author