الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے ایک سو تینتیس کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما
حسن مرتضیٰ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیکفیشن میں کہا گیا کہ حسن مرتضی کا جواب غیر تسلی بخش ہے
آپ کو وارننگ دی جاتی ہے کہ کسی بھی صورت انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
حسن مرتضی نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہو کر جواب جمع کرایا اور بیان حلفی بھی دیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ نے حسن مرتضی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،