کراچی میں ناردرن بائی پاس جامعہ ہمدرد کے قریب زائرین کی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کےنتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے
زخمیوں کوطبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال میں عدم سہولیات کی بنا پر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا
رات گئے کراچی ناردرن بائی پاس جامعہ ہمدرد کے قریب زائرین کی بس اور ٹرک ٹکرا گئی،،، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور تیرہ افراد زخمی ہوگئے
لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا
حادثے میں معمولی زخمی چار افراد کو گھر روانہ کردیاگیاجبکہ اسپتال میں عدم سہولیات کی بنا پر
زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا عباسی شہید اسپتال میں ایکسرے مشین دیگر سہولیات میسر نہیں تھی
حادثہ پیش آنے والی بس میں تیس کے قریب افراد سوار تھے بس کے اگلے حصے میں موجود افراد متاثر ہوئے بس میں سوار افراد کا تعلق کراچی انچولی اور ٹھٹہ سے ہے جوکہ ایران زیارت پر جا رہے تھے
حادثے کے بعد شدید دھندکے پیش نظر ناردرن بائی پاس کو بند کردیا گیا تھاجسے دھند میں کمی کے بعد کھول دیاگیا،، واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور تاحال فرار ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،