دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف نے این اے ایک سو تیتیس ضمنی انتخاب میں میدان خالی چھوڑ دیا

ہائیکورٹ میں الیکشن پٹیشن مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

تحریک انصاف نے این اے ایک سو تیتیس ضمنی انتخاب میں میدان خالی چھوڑ دیا

تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنچ نہ کرنے کا اعلان این اے ایک سو تیتیس کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان خالی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

ہائیکورٹ میں الیکشن پٹیشن مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔۔

تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ

سپریم کورٹ جانے کےلیے سات دن کا وقت لگ سکتا ہے ایسے میں اگر عدالت جائیں گے تو کمپین نہیں کر سکیں گے،تحریک انصاف کے نامزد امیدوار نے حلقے میں چالیس ہزار بوگس ووٹوں کے خاتمے کےلیے کام کریں گے

جمشید اقبال چیمہ اور انکی اہلیہ مسرت چیمہ کے کاغزات نامزدگی تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے این اے ایک سو تنتیس کے حلقے سے نہ ہونے پر مسترد کیے تھے

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا جسے بعد تحریک انصاف کے امیدوار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا

ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ کی درخواست مسترد کردی۔۔

این اے سو تیتیس میں قومی اسمبلی کی نشست پرویز ملک کے وفات کے باعث خالی ہوئی تھی

حلقے میں ضمنی انتخاب پانچ دسمبر کو ہوں گے۔۔

مسلم لیگ ن کیجانب سے شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کیجانب سے اسلم گل کے مابین امیدوار ہیں۔۔

About The Author