ڈیرہ غازیخان
صوبائی وزیرِ ثقافت، حکومت پنجاب، خیال احمد کاسترو کے احکامات پر پنجاب بھر میں آرٹسٹوں و فنکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
اس سلسلہ میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے شعبہ موسیقی،ڈرامہ،لٹریچر،فائن آرٹ اور کرافٹ سے تعلق رکھنے والے شاعر، ادیب اور فنکار حضرات اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈی جی خان ڈویژن محمد سلیم قیصر نے کہا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن کے شعراء،ادباء، ڈرامہ رائٹرز،فنکار،میوزیشنز، دستکار اور مصور اپنے کوائف ڈی جی خان آرٹس کونسل کے پتہ پر بھجوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
یہ کوائف ہر لحاظ سے مکمل ہوں۔ جن میں شاعروں، ادیبوں، فنکاروں کے نام،ولدیت،تاریخ پیدائش، شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس،رابطہ نمبر،کیٹیگری،تجربہ اور حاصل کردہ علاقائی، صوبائی و قومی ایوارڈز کی تفصیل درج ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ
ان کوائف کو جلد ہی ڈی جی خان آرٹس کونسل کی جانب سے ترتیب دی جانے والی ڈائریکٹری میں شامل کرتے ہوئے ایک منظم ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ رجسٹریشن فارم آرٹس کونسل کے دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں.رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31دسمبر 2021 ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
موبائل ایجوکیشن یونٹ پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے سموگ و دھند کے حوالے سے ہائی ویز پر روڈ سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا۔
ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف اور ایس پی ہما نصیب کی ہدایت پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ساتھ
ضلع ڈیرہ غازی خان کے غازی گھاٹ ملتان روڈ اور چوٹی روڈ پر ڈرائیوروں اور عوام الناس کو سموگ و فضائی آلودگی و دھند سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے روڈ سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا
سپیشل آگاہی مہم کے دوران سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے گئے مزید براں ہائی ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.
محمود الحسن گجر نے کہا کہ سموگ و دھند کے دوران ماسک و چشمے کا استعمال کریں
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے انہوں نے کہا کہ سموگ اور دھند کی صورت میں فوگ
لائٹ کا استعمال کریں اگلی گاڑی سے فاصلہ مناسب رکھیں اور ونڈ سکرین کو وقفے وقفے سے صاف کرتے رہنا چاہیے
گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اوربروقت ٹیوننگ اور موبل آئل چینج کروائیں تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر اور انچارج ایجوکیشن ونگ زیشان احمد نے آگاہی مہم کے
تحت سموگ کے حوالے سے پل ڈاٹ پر ڈرائیور ز کو ر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مینٹینس کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ
مسافر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔۔ سموگ سے احتیاط
بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب شاہد حنیف خان اورڈی آئی جی پیٹرولنگ ریاض نذیر گاڑا کے احکامات کے تحت ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن ڈیرہ غازیخان ہما نصیب کی
زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول کے تمام آفیسران و ملازمان کی استعداد کار مہارت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ریفریشر کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے کا کہنا ہے کہ ایزی فائٹ ہارڈ ٹریننگ کے اصولوں کے تحت فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلیے فرسٹ ریسپانڈر و فرسٹ ایڈایمرجنسی ہینڈلنگ
ویپن ہینڈلنگ اور فیلڈ ڈیوٹی کے متعلق ریفریشر کورس کرایا جارہاہے جس میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ ریسکیو 1122 جبکہ ویپن ہینڈلنگ کی ٹریننگ ایلیٹ فورس کے تجربہ کار انسٹرکٹرز دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اس ریفریشر کورس میں میجر ایکسیڈنٹ کی صورت میں وقوعہ کو ہینڈل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا جارہاہے.
ایس پی نے بتایا کہ پی ایچ پی 24 گھنٹے ہائی ویز پر الرٹ فورس ہے جو ہمہ وقت کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہیلپ،ٹریفک مینجمنٹ اور ایکسیڈنٹ کی صورت میں فرسٹ ایڈ بھی مہیا کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد نوجوانوں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام پاک مکتب سکول میں عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ
منیجر صنعت زار ملک محمد اکرم، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی، منیجر شہید بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،
منیجرورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ، پرنسپل ادارہ عطیہ جلبانی اور دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے.
ادارہ کے طلباؤطالبات، پاکستان کے چاروں صوبوں اور قومی لباس میں ملبوس تھے.
مقررین نے کہاکہ نوجوان نسل کی بہتر کردار سازی کر کے ملک کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکتاہے.
ادارہ میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دی جاتی ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈی جی خان
ملاوٹ مافیا کی سر کوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سر گرم
240 لٹرملاوٹی دودھ،37کلو کھویا برفی،28 لٹر کاربونیٹڈ ڈرنک،20 کلو مصنوعی مٹھاس تلف۔
221فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور
فروخت پر 1لاکھ32ہزارروپے کے جرمانے عائد،187شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 24نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں
صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر چکن شاپ اور بیکری یونٹ کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اسی طرح مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےناقص انتظامات پر ڈرنک کارنر،بیکری یونٹ کو 27 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے 80 لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں مضر صحت20کلو برفی پائے جانے پر بیکری کو 15 ہزار جرمانہ اور 10 لٹر دودھ اور 28 لٹر کاربونیٹڈ ڈرنک پائے جانے پر ہوٹل اور ڈرنک کارنر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح راجن پور میں بھی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر 12 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولپور ڈویژن میں بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ میں 17 کلو ملاوٹی کھویا تلف کرتے ہوئے10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں 150لٹر دودھ ملاوٹی،20 کلو مصنوعی مٹھاس تلف کرتے ہوئے ملک شاپ اور بیکری ہونٹ کو 17 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں ملک شاپ اور بیکری یونٹ کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
کانسٹیبل عبدالروف اور صابر نامی شخص کے مابین رقبہ کے تنازع پر جھگڑا اور زخمی ہونے کا معاملہ۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کا نوٹس اور میرٹ پر قانونی کاروائی کا حکم۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق پولیس کانسٹیبل عبدالروف اور صابر کے مابین رقبہ کے تنازع پر جھگڑا چلا آ رہا تھا۔
دوران لڑائی کانسٹیبل عبدالروف اور صابر زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
برائے علاج معالجہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ