دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کینال روڈ پر انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا منصوبہ تین سال بعد بھی نامکمل

متعدد انڈر پاسز خستہ حالی کا شکار ہیں، شہریوں نے ناقص میٹریل کے استعمال پر ایکشن کا مطالبہ کر دیا

لاہور کینال روڈ پر انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا منصوبہ تین سال بعد بھی تکمیل کو نہ پہنچا

متعدد انڈر پاسز خستہ حالی کا شکار ہیں، شہریوں نے ناقص میٹریل کے استعمال پر ایکشن کا مطالبہ کر دیا

ایک یا دو نہیں،، تین سال بیت گئے،،، ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک کینال روڈ پر اکتیس انڈر پاسز کی

تزئین و آرائش کا کام مکمل نہ ہو سکا

اکثر انڈر پاسز کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے لگائی جانیوالی ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

جو دوبارہ نہیں لگائی گئیں،، جبکہ بیوٹیفکیشن آف لاہور منصوبے کے تحت انڈر پاسز میں پینٹنگز بنائی جانا تھیں

لیکن یہ پراجیکٹ بھی تاحال ادھورا ہے

احمد علی، وقاص بیگ، یہ تو لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں انڈرپاسز کو بہتر بنایا جائے مرمت کی جائے

شہری کہتے ہیں ٹائلز ٹوٹنے سے انڈرپاسز کی دیواروں کی خوبصورتی گہنا گئی

ناقص میٹریل کے استعمال پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی جائے

 مدثر خان، شہری، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اسکا تعین ہونا چاہئے یہ عوام کا پیسہ ہوتا ہے

ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا،، کنسلٹنٹ سے ڈیزائن بنوائے جا رہے ہیں

جس کیلئے چھہتر کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، کیمرامین عثمان یاسین کے ساتھ عمیر رانا ہم نیوز، لاہور۔۔۔۔

About The Author