دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ،ٹک ٹاکر سمیت چار افراد کےقتل کیس میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سیشن عدالت میں قتل کیس کے ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر اور سویرا خاتون پیش ہوئے

کراچی میں ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کےقتل کیس میں عدالت نے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

سیشن عدالت میں قتل کیس کے ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر اور سویرا خاتون پیش ہوئے۔

دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا جاسکا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔

آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ نبی بخش کی حدود میں ہوا تھا۔

مقدمہ میں نامزد سویرا خاتون ضمانت پر ہیں۔ ملزموں کی جانب سے چاروں افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

About The Author