لاہور شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے بیڈز کی دستیابی بارے تفصیلات جاری
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق
لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل دوہزار چھ سو بتیس بیڈز مختص ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے ایک ہزار چھ سو تین بیڈز مختص ہیں
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہزار ایک سو ستائیس بیڈز خالی، جبکہ پرائیویٹ میں ایک ہزار انتیس بیڈز مختص تاہم چھ سو چوون بیڈز خالی ہیں
لاہور کے میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے ایک سو اناسی ، جناح ہسپتال میں ایک سو ستتر جنرل ہسپتال میں ایک سو تنتالیس،،،گنگارام ہسپتال میں چھاسٹھ،،سروسز ہسپتال میں ایک سو اکسٹھ بیڈ خالی ہیں
شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ترپن،چلڈرن ہسپتال میں ستاونمیاں منشی ہسپتال میں چالیس،،مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں تینتیس بیڈز خالی ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب