نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

کمرشل صارفین ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے پریشر کم ہوتے سے دونوں ہی پریشان ہیں

لاہور میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرنے لگا

کمرشل صارفین ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے پریشر کم ہوتے سے دونوں ہی پریشان ہیں

کہتے ہیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گیس کا بحران جوں کا توں ہے

لاہور میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا،،،گیش کا پریشر انتہائی کم ہونے پر بچے بڑے بغیر ناشتے کے سکول اور دفاتر جانے لگے

کمرشل صارفین بھی مہنگی لکڑی اور ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں

گھریلو صارفین کہتے ہیں کئی دنوں سے گیس پریشر میں کمی کے باعث شدید پریشان ہیں

گھروں میں کھانا نہیں پک رہا ہےجس کے باعث وہ ہوٹلوں سے کھانے خریدنے پر مجبور ہیں۔

گیس ہے نہیں، ناشتا باہر سے لے جر جا رہے ہیں، بچے بغیر ناشتے کے جاتے ہیں

کمرشل صارفین بھی گیس پریشر کم ہونے کے باعث پریشان ہیں،،کہتےہیں کہ گیس بحران میں بھی بل روٹین کے مطابق آتاہے،،، لیکن مہنگی لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال علیحدہ سے کرنا پڑتا ہے
ہوٹل مالک
کیا کریں گیس بحران سر اٹھاتا ہے، ہمیں تو مشکل ہی ہوتی ہے۔

ترجمان ایس ایل جی پی ایل کے مطابق گھریلو صارفین بارے گیس بندش سے متعلق تاحال کوئی شئڈول جاری نہیں ہوا

تاہم بوسیدہ پائپ لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے،،،شہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدمات بھی کیے جارہےہیں

About The Author