دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تیاری کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کےلیےبنائی گئی

سندھ میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تیاری کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کےلیےبنائی گئی

تمام کمیٹیاں تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔حلقہ بندیوں کی تیاری کےلیےشیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

یکم سے پندر ہ دسمبر تک انتظامی امور،نقشہ جات کی تیاری اور متعلقہ ڈیٹاکا حصول کیا جائے گا۔

ابتدائی فہر ست سولہ دسمبر سے چودہ فروری تک تیار کی جائےگی۔

شیڈول کے مطابق یونین کونسل اور وارڈز کی ابتدائی فہرست پندرہ جنوری کو شائع ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سولہ سے اکتیس جنوری تک حلقہ بندی پر اعتراضات کئے جاسکیں گے۔

حلقہ بندی پر دائر اعتراضات کو دور کرنے کی سماعت پندرہ فروری تک ہوگی۔

یونین کونسلز،یونین کمیٹیزاور وارڈز کی حتمی فہرست تیئس فروری کو شائع کی جائےگی۔

About The Author